رحیم یار خان ( ) رحیم یار خان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسڑی کے صدر چوہدری جاوید ارشاد کیطرف سے ڈپٹی کمشنر نعمان یوسف اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کپیٹن (ر) محمد علی ضیا اور معزز ممبران چیمبرا ٓف کامرس اینڈ انڈسڑ ی کے اعزاز میں چیمبر کمپلیکس میں تقریب منعقد کی گئی۔
صدر رحیم یار خان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹر ی چوہدری جاوید ارشاد نے تمام مہمانان گرامی کو خوش آمدید کہا اور رحیم یار خان ضلع کی بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کو تفصیلی بریفنگ دی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر چیمبر چوہدری جاوید ارشاد کا کہنا تھا کہ کروناوائرس کی وجہ سے بزنس کمیونٹی کا اتنا نقصان نہیں ہوا جتنا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جرمنے عائد کر کے کیا گیا ہے میری ضلعی انتظامیہ سے درخواست ہے کہ ناجائز جرمانے نہ کیے جائیں تاکہ بزنس کمیونٹی کا نقصان نہ ہو۔ ضلعی صدر انجمن تاجران و سابق صدر چیمبرچوہدری عبدا لرؤ ف مختار کا کہنا تھا کہ تا جر برادری پر ناجائز جرمانے عائد کرنا ظلم ہے ہمارے بہت سے تاجران ہیں جن کے چھوٹے چھوٹے کاروبار ہیں جو اس طرح کے جرمانے برادشت نہیں کر سکتے۔اسطرح ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نے پراپرٹی ٹیکس کئی گنا بڑھا دیاپہلے ہی کرونا کی وجہ سے لوگوں میں سقط نہیں اس کو پرانے طریقے پر ہی بحال کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کی شیڈول ریٹ یارڈسٹک بہت زیادہ بڑھا دیا گیا اور چیمبر آف کامرس اور انجمن تاجران کے ساتھ مشورہ نہیں کیا گیاشیڈول ریٹ یارڈسٹک چیمبر آف کامرس اور انجمن تاجران کے مشاور ت سے بنایا جانا چاہیے کیونکہ رحیم یار خان کی پراپرٹی کے ریٹ اتنے زیادہ نہیں بڑھے۔صدر انجمن تاجران صادق آباد و سابق صدر خالد سلیم چوہدری نے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ ٹاون ڈویلپر حضرات انتہائی مسائل سے دوچار ہیں ان کی فائل مختلف قسم کے اعتراضات لگا کر واپس کر دی جاتی ہیں جو کہ انتہائی غلط ہے۔ہمارے ضلع میں کھاد کی پیدوار ہوتی ہے اور ذخیرہ اندوز ذخیرہ کر لیتے ہیں جس کی وجہ سے قلت پیدا ہو جاتی ہے جو بعد ازاں مہنگے داموں بلیک میں فروخت کی جاتی ہے۔گندم کی بوائی کا وقت ہے اور نہری پانی میسر نہیں نہری بندیش اس موسم میں تو ہوتی ہی نہیں ڈپٹی کمشنر صاحب اس پر خصوصی توجہ دیں اگر توجہ نہ دی گی تو گندم کی قلت پیدا ہو سکتی ہے۔
سنیئر ممبر حافظ عبدلرزاق صاحب کا کہنا تھا یہاں موجود تما م تاجر ٹیکس گزار ہیں ہے ٹیکسوں میں اضافہ تاجروں کے ساتھ نا انصافی ہے۔ اس نظام کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔سابق صدر خواجہ بشیر احمد صاحب کا کہنا تھا کہ کریانہ ایٹم کے ریٹ لسٹ روز نہ کی بنیاد پر تبدیل ہو تی ہے اور مجسٹریٹ صاحب آتے ہی جرمانے لگا دیتے ہیں ہماری آپ سے گزارش ہے کی ہمارے ساتھ بیٹھ کر معاملات طے کیے جائیں تاکہ ایسے مسائل پیدا نہ ہوں۔فاونڈر پریزیڈنٹ رحیم یار خان میاں محمود احمد صاحب نے کہا کہ جب کھاد زمیندار کو کھادنہیں ملے گی تو گندم کے رزلٹ نہیں آئیں گے جس سے گندم کی پیدوار کم ہو گی اور ٓہمیں گندم باہر سے منگوانی پڑے گی جو کہ مہنگے داموں فروخت ہو گی اور عوام پر اس کا بوجھ آئیگا۔ریونیو سے متعلق آپ کے علم میں بات لانا چاہوں گا ہمارے ضلع میں سٹرکوں کے کنارے بہت جگہ درخت پڑے ہوئے ہیں لوگ اُن کو استعمال میں لا رہے ہیں جو کہ قانوناََ غلط ہے اُن کو بیچ کر نئے پودے خرید کر لگائے جا سکتے ہیں۔صدر کریانہ ایسوسی ایشن رحیم یار خان چوہدری فلک شیر نے کہا کہ ہم تاجر برداری ٹیکس گزار ہیں مجسٹریٹ جو دوکان پر ریٹ لسٹ چیک کرنے آتے ہیں اُن کا روایہ دوکان داروں کے ساتھ بہت ہی غیر مناسب ہوتا ہے میری گزارش ہے کہ اس کو بہتر کیا جائے۔سنیئر ممبر چوہدری عبدالرزاق صاحب نے کہا کہ چوک بہادر پور سے تھلی چوک تک سیوریج کو انتظام خستہ حالی کا شکار ہے۔ محمد شبہاز صدر کریانہ ایسوسی ایشن کوٹ سمابہ نے کہا کہ کوٹ سمابہ میں ریسیکو 1122کا دفتر بنا دیا جائے تاکہ لوگوں کو جلد طبی امدا مل سکے۔جنرل سیکرٹری انجمن آڑھتیاں حاجی عبدالجبار ورک نے کہا غلہ منڈی تا تھلی چوک راستہ بلاک رہتا ہے جس کی وجہ سے گھنٹوں روڈ بلا ک رہتی ہے لہذا میری گزارش ہے کہ وہاں مستقل ٹریفک وارڈان تعینات ہوں تاکہ روڈ بلاک نہ ہوں اور گھنٹوں انتظار نہ کرنا پڑے۔
ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری آصف مجید نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ چیمبر آف کامرس میں تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے تاجروں کی نمائندگی ہے مسائل ہر جگہ ہوتے ہیں لیکن ہمارے چیمبر کی بزنس کمیونٹی کے لوگوں کی خوبی ہے کہ یہ لوگ مل بیٹھ کر مسائل کو حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں ہماری بھی کوشش ہوتی ہے اور رہے گی کہ ا ن کے مسائل کو ترجیہی بنیادوں پر حل کیا جائے تاکہ تاجر خوشحال ہو۔چیئرمین فرینڈز بزنس فورم و ایم پی اے و پارلیمانی سیکرٹری چوہدری محمد شفیق نے کہا کہ صادق آباد میں آپریشن کر کے جرائم پیشہ افراد کا خاتمہ کیا جائے تاکہ تاجر برادری میں جو خوف ہے وہ کم ہو سکے۔ کرونا وبا کی وجہ سے مہنگائی میں بھی اضافہ ہواہے ہماری کوشش ہے کہ تاجر برادری کے مسائل کو جلد از جلد حل کریں۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کپیٹن (ر) محمد علی ضیا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی شہر کا سب سے بڑا سٹیک ہولڈر تاجر ہوتا ہے۔آپ نے اپنے مسائل کی طرف توجہ دلائی سیکورٹی کی جانب توجہ دلائی گی ہماری کوشش ہو گی کہ ہم اپنی بہتریں خدمات آپ لوگوں کو مہیا کر سکیں ہم کچھ دنوں پہلے ہونے والے سانحہ پر بھی بھر پور طریقے سے کام کر رہے ہیں تاکہ تاجر برادری بلا خوف خطر اپنے کاروبار کی طرف توجہ دے سکے۔ان شاء اللہ آپ کی تحفظ ہمار ا فرض ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کچہ کے ڈاکوؤں سے نمٹنے کے لئے ضلعی پولیس مکمل صلاحیت رکھتی ہیں تاہم اگر ضرورت پڑی تو دیگرسیکورٹی اداروں کی بھی مدد حاصل کی جا سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈاکوؤں او رجرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس ٹارگٹڈ اپریشن کر رہی ہے۔قیام امن کے لئے تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو پولیس کا ساتھ دینا ہو گابطور ضلعی سربراہ میں یقین دلاتا ہوں کہ پولیس کی کار کردگی میں نمایاں فرق عوام محسوس کریں گے جبکہ پولیس کا مورال بلند کرنے کے لئے عوامی تعاون ناگزیر ہے پولیس عوام کو مایوس نہیں کرے گی۔
ڈپٹی کمشنر نعمان یوسف نے تاجر برادری سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کا اور چیمبر کاہمیشہ ہی سے ایک اچھا ریلیشن رہا ہے تین صوبو ں کے سنگم پر واقع اس صوبے کو جہاں سہولیا ت میسر ہیں وہاں اس کو چیلنجز کا بھی سامنا رہتا ہے۔ کوویڈ19وباء کے دوران ملک بھر کی طرح ضلع رحیم یار خان میں تاجر برادری نے کورونا وائر س پر قابو پانے کے لئے مقامی انتظامیہ کے ساتھ قریبی تعاون کرکے ایک اچھی مثال قائم کی ہے۔انہوں نے کہاکہ کوویڈ 19نے دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی تمام شعبہ جات کو بری طرح متاثر کیا تاہم حکومت کی اچھی پالیسیوں، بروقت فیصلوں، عوامی خصوصاً تاجر برادری کے تعاون سے ہمارے ملک میں وہ حالات پیدا نہیں ہوئے جسے دنیا کے دیگر ممالک کو سامنا کرنا پڑا۔انہوں نے کہا کہ اس ضلع کی تعمیر و ترقی ہمارا مشترکہ مشن ہے اور تاجر برادری کی جانب سے جن مسائل کی نشاندہی کی گئی ہیں اسے ترجیحی بنیادوں پر مرحلہ وار حل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو واضح ہدایات ہیں کہ تاجر برادری کی عزت نفس کا خاص خیال رکھا جاے اگر کوئی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس تاجر کی عزت نہیں کرے گا تو اسے گھر جانا ہو گا۔علاوہ ازیں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے عملہ کے حوالہ سے جو نشاندہی کی گئی ہے کہ وہ ناجائز حراساں یا مجسٹریسی اختیارات استعمال کر رہے ہیں تو تاجر برادری اپنے متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر ز کو یا مجھے براہ راست شکایت کریں فوری ایکشن ہوگا اور ایسے اہلکاروں کو گرفتارکیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ ٹیکسز کے حوالہ سے تاجر برادری کے تحفظات حکومت کے نوٹس میں ہیں اور صوبائی سطح پر کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو جلد فیصلہ کرے گی اور اس کی روشنی میں آئندہ کا لائحہ عمل بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اپنی تعیناتی کے فوری بعد ضلع کے تمام محکموں میں اصلاحات لائی جا رہی ہیں اور خاص طور پر وقت کی پابندی سمیت افسران کی عوام تک رسائی کویقینی بنایا جا رہا ہے۔ضلع کی تعمیر و ترقی کے حوالہ سے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لیکر چلیں گے اور چیمبر آف کامرس سے قریبی رابطہ رکھا جائے
اس موقع پر نائب صدر چیمبر وقاص ماجد، ایگزیکٹو ممبران چوہدری محمد نعیم، محمد عارف چوہدری، چوہدری محمد شوکت حیات، عمران شفیق، محمد اقبال حفیظ، ملک عبدالرشید،میاں سعد حسن،محمد شاہ زیب،رانا محمد ندیم،شفیق الرحمن، سابق صدر چوہدر ی محمد شفیق علیم،چوہدری انوار احمد نجمی صدر انجمن آڑھتیاں،صدر بلڈرز اینڈ ڈویلپر ایسوسی ایشن میاں سجاد علی،، کو چیئرمین فرینڈز بزنس فورم میاں محمد عامر شہباز، سابق وائس چیئرمین پاکستان فلو ر ملز ایسوسی ایشن چوہدری عثمان محمود،صدر کریانہ ایسوسی ایشن چوہدری فلک شیر، سیکرٹری کریا نہ ایسو سی ایشن محمد حفیظ،صدر ڈسٹری بیویشن ایسوسی ایشن شہبازاحمد، سیکرٹری ڈسٹری بیویشن ایسوسی ایشن زاہد حسین،عظمان اصغر، اسلام نورانی، چوہدری عبدالرزاق، محمد شفیق پپا، ،شیخ محسن رشید، ، جی بی ممبر فیڈریشن عمران خالد، سابق نائب صدر چوہدری اعظم شبیر،محمد اسلم،حافظ راجہ اسد نسیم، محمد ادریس، محمد نواز آرائیں، مرزا خالد محمود، خورشید عالم، میان احسان، چوہدری نعمان صغیر، شمیل مرزا، چوہدری عثمان صغیر، میاں نوید محمو د، انس ظفرودیگر بھی موجود تھے۔
Load/Hide Comments