رحیم یارخان( )مسلم لیگ ن کی ایم این اے مائزہ حمید گجر نے ڈسٹرکٹ پریس کلب کے پروگرام میٹ دی پریس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت روزانہ کی بنیاد پر مہنگائی کے بم گرا کر عوام دشمنی کررہی ہے۔
مسلم لیگ ن نے عوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑا۔اج ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں ہزاروں افراد نا اہل اور کرپٹ حکومت کے خلاف شامل ہوکر حکومتی عہدراروں پر عدم اعتماد کرے گے۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی محرومیوں کے اج تک کسی نے اس طرح اواز بلند نہیں کی جس سے اس علاقے ک مسائل حل ہو انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں علاقائی میڈٰیا اپنا بھرپور کردار ادا کرے تاکہ اس خطے کی عوام کو اس کا حق مل سکے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایک پارٹی میں دو بانیہ کیوں نہیں ہو سکتے، یہ ہی تو جمہوریت کا حسن ہے، اس موقع پر انہوں نے ڈسٹرکٹ پریس کلب کے صدر راو نعان اسلم جنرل سیکرٹری جی ایم حیدر اور انکی قابینہ کے ممبران کو منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی اور ہر ممکن تعاون کا یقین دلوایا،صدر پریس کلب راو نعمان اسلم نے مبارکباد دینے کے لیے پریس کلب انے پر انکا شکریہ ادا کیا۔
دوسری طرف، ممبر قومی اسمبلی و مرکزی رہنما مسلم لیگ ن مائزہ حمید گجر کی 9سالہ معصوم حسنین شہید کے گھر آمد، المناک حادثے پر ورثا سے اظہار تعزیت، قومی اسمبلی میں واقعہ کی قرار داد پیش کرنے اور ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچانے میں ہرممکن کردار ادا کرنےکی یقین دہانی۔ تفصیلات کے مطابق رحیم یارخان کی مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والی ممبر قومی اسمبلی مائزہ حمید گجر نے گزشتہ روز بستی پیر شہیداں میں گٹر میں گر کر شہید ہونیوالے 9 سالہ معصوم حسنین کے گھر پہنچ کر معصوم کے دادا چوہدری محمد اشفاق اور چچا چوہدری محمد شہباز سے المناک حادثے پر اظہار افسوس و تعزیت کیا۔ اس موقع پر رکن قومی اسمبلی نے یقین دلایا کہ وہ ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دلوانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ انتظامیہ کی بے حسی، بدانتظامیہ اور مجرمانہ غفلت کے بارے میں قومی اسمبلی میں قرار داد مذمت پیش کریگی، اس موقع پر شہید کے چچا چوہدری محمد شہباز نے مائزہ حمید گجر کو تمام واقعے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
Load/Hide Comments