کشمیری عوام اور افواج پاکستان سے اظہاریکجہتی کے لیے ڈسٹرکٹ پریس کلب کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی،

رحیم یارخان( ) کشمیری عوام اور افواج پاکستان سے اظہاریکجہتی کے لیے ڈسٹرکٹ پریس کلب کے زیر اہتمام صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب احسان الحق کی قیادت میں ریلی نکالی گئی،

ریلی میں سول سوسائٹی،آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری محمد بوٹا عابد، پی ٹی آئی کے سابق ضلعی صدر رانا راحیل احمد، اپیکا کے صوبائی جنرل سیکرٹری میاں اکرام الحق،صحافیوں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ریلی پریس کلب سے دعا چوک تک نکالی گئی شرکاء نے افواج پاکستان اور کشمیری عوام کے حق میں لکھے ہوئے بینرز اور پینافلیکس اٹھارکھے تھے جو پاک فوج اور کشمیر کی آزادی کے نعرے لگارہے تھے۔ریلی سے خظاب کرتے ہوئے صدر پریس کلب احسان الحق نے کہاکہعالمی برادری مودی سرکار کو مقبوضہ کشمیر میں ظلم کرنے سے روکے اور ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کے بارے میں بتائے کہ یہ دنیا کا بہت بڑا ظلم ہوگا اس کیلئے استعمال سے بھارت کے جلد ٹکڑے ہو جائیں گے اور آرٹیکل 370 کو فوری طور پر واپس لیا جائے۔ کشمیریوں کو آزادی دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ جنگ سے خطہ میں بڑا نقصان ہوگا، مودی سرکار کشمیر میں ریفرنڈم کروائے تاکہ دنیا کو علم ہوسکے کہ کشمیری عوام کیا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔سابق ضلعی صدر پی ٹی آئی رانا راحیل احمد خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مسلسل ظلم مودی حکومت کیلئے نقصان دہ ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ 90 لاکھ کشمیری عوام دو ہفتوں سے ظلم اور قید میں ہیں۔ ادویات اور خوراک کی شدید کمی ہے مگر بھارتی حکومت اپنی ضد پر قائم ہے۔ انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کی تنظیمیں مقبوضہ کشمیری جو قید میں ہیں کم سے کم خوراک، پانی،ادویات تو فراہم کرے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کا سیکولر ہونے کا چہرہ بے نقاب ہوچکاہے۔ضلعی صدر اپیکا چوہدری محمد بوٹاعابد، صوبائی جنرل سیکرٹری اپیکا میاں اکرام الحق نے کہاکہ عالمی برادری کشمیر کی تشویشناک صورت حال پرقابو پانے کے لیے اپنا کردارادا کرے مسئلہ کشمیرکو اقوام متحدہ کی قرادادوں کے مطابق حل کیا جائے او ر کشمیریوں کو حق خودارادیت دیا جائے۔مودی نے اپنی فوج کے ذریعے مقبوضہ وادی میں کالا قانون نافذ کردیا ہے خواتین اور بچوں پر ظلم وستم کے پہاڑ توڑ رہاہے جس پر ہم خاموش نہیں رہ سکتے۔ اس واقعہ کو کئی روز گزر گئے ظلم بڑھتا جا رہا ہے مگر دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ریلی سے جنرل سیکرٹری پریس کلب راؤ نعمان اسلم نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بھارت کی ہٹ دھرمی یہ ہے کہ لائن آف کنٹرول پر بھی ہمارے غریب شہری اور فوجی جوانوں کو شہید کر رہا ہے جو انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے جس پر عالمی برادری کو نوٹس لینا چاہیے۔ آخر میں ملک وملت،افواج پاکستان کی سلامتی اور کمشیر کی آزادی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔آخر میں صدر پریس کلب احسان الحق نے ریلی کے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں