سابق گورنر پنجاب کے چیف کوارڈینیٹر پرسرعام تشدد، کالاتیل چہرے اور کپڑوں پر پھینک دیا، ملزمان فرار,

رحیم یارخان(کرائم رپورٹر) اختیارات کاناجائز استعمال کرنے کی رنجش پر تین موٹرسائیکل سواروں کا سابق گورنر پنجاب کے چیف کوارڈینیٹر پرسرعام تشدد، کالاتیل چہرے اور کپڑوں پر پھینک دیا، ملزمان فرار، پولیس نے تلاش شروع کردی۔

تفصیل کے مطابق گزشتہ روز سابق گورنر پنجاب کے چیف کوارڈی نیٹر جام مختاراحمد جمالدین والی میں واقع جامعہ مسجد سے نماز جمعہ ادا کرکے پیدل مخدوم ہاﺅس کی جانب جارہے تھے کہ اسی دوران موٹرسائیکل پر سوار تین نامعلوم ملزمان نے انہیں روک کر تشدد کانشانہ بنایا اور کالاتیل چہرے اورکپڑوں پر پھینک دیا اور فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع پولیس پکار15 پر دی گئی جس پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور فرار ہوجانے والے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے جبکہ رابطہ کرنے پر ذرائع نے بتایا کہ ملزمان کا تعلق جھلن برادری سے تھاجن کو چیف کوارڈینیٹرجام مختاراحمد پر رنج تھا کہ وہ اختیارات کاناجائز استعمال کرتے ہوئے غیرذمہ دارانہ فیصلے صادر کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں