سابق گورنر کے کوارڈینیٹر پر تشدد کا معاملہ”واقعہ میں ملوث 6 ملزمان گرفتار”

رحیم یارخان( )سابق گورنر پنجاب کے کوارڈینیٹر پر کالا تیل پھینکنے کامعاملہ، پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعہ میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتارکرلیا۔ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس کے گھروں پر چھاپے جاری،

تفصیل کے مطابق گزشتہ سے پیوشتہ روز سابق گورنر پنجاب کے کوارڈینیٹر جام مختاراحمد جوکہ نمازجمعہ کی ادائیگی کے بعد پیدل مخدوم ہاﺅس جارہے تھے کہ اسی دوران موٹر سائیکل پرسوار ملزمان نے انہےں روک کر تشددکانشانہ بنایا،چہرے اور کپڑوں پر کالاتیل پھینک دیااورہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے تھے پولیس نے کوارڈینیٹرجام مختاراحمد کی مدعیت میں 17ملزمان حبیب احمد، نذرمحمدجھلن وغیرہ کے خلاف مقدمہ نمبری355/21 بجرم 324/148/149اندراج کرکے 6ملزمان گرفتارکرلیاجبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس چھاپے مارنے میں مصروف ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں