سابق گورنر پنجاب کے مینجر خاص”جام مختیار” کے خلاف جھلن برادری میدان میں آ گئی”

رحیم یار خان ( )سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود کے مینجر خاص جام مختیار کے خلاف جھلن برادری میدان میں آ گئی,,,,,

تفصیل کے مطابق گزشتہ دو روز قبل نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد جھلن برادری کے کچھ افراد نے مینجر خاص جام مختیار کو تشدد کا نشانہ بنا کر منہ پر کالا آئل چھڑک دیا تھا سفید کاٹن سوٹ پہنے مینجر خاص کالے آئل میں رنگارنگ ہو گئے جھلن برادری کے چیف سردار جام حبیب کے ساتھ جام مختیار کی جانب سے تذلیل کی گئی تھی اور جھلن برادری کے سردار کو گھر پیدل جانا پڑا تھا مگر معاملہ تول پکڑتا جا رہا ہے اخر کار برادری کے کچھ افراد نے تذلیل کا بدلہ یوں لیا کہ مار پیٹ کے بعد منہ پر کالا تیل چھڑک دیا جس کے ویڈیو منظرعام پر آنے والے ہیں جمعہ نماز جھگڑے کے بعد جام مختیار کی جانب سے کچھ دیر بعد نامعلوم افراد نے جام حبیب کے گھر چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے حملہ أور ہوئے عورتوں کو گھر سے نکالنے کی کوشش کی گئی لیکن جام مختیار کی جانب سے نا معلوم افراد نے جام حبیب کے گھر کو زبر دستی تالے لگائے دئیے گئے 15 کی کال پر عورتوں کی جانب سے گھر میں داخل افراد کے خلاف مقامی پولیس کو بیان دئیے گئے

تھوڑی دیر گزر جانے کے بعد اور جام مختیار کی مدعیت میں مقدمہ بھی درج کروایا گیا مقدمہ کے خارج اور اپنے سردار سے معافی مانگنے کے لئے انٹرچینج کے مقام اج جھلن برادری نے احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ ہمارے سردار پر مقدمہ خارج کیا جائے اور یہ بھی کہا کہ مخدوم سید احمد محمود سے ہمارا صرف ووٹ کا رشتہ نہیں بلکہ مخدوم صاحب کے لئے ہماری بے شمار قربانیاں ہیں جام مختیار نوکر کی حیثیت سے ہے اور مخدوم ہاؤس کا مالک بننے کی کوشش کرتا ہے انٹرچینج کے مقام پر صوبائی صدر جام عرض محمد، جام فاروق احمد جھلن، ریاض حسین، خالد حسین، جام شاہ نواز پرواز، جام اکرام جھلن، جام نازک حسین، اعظم جھلن، جام شاہد، اور جام عاشق جھلن نے احتجاج کرتے ہوئے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جام مختیار کے ہونے والے واقعہ پر مزید نمک ڈال دیا ۔۔ واضح رہے کہ ہمیشہ جام مختیار اپنی ناگزیر پالیسیوں کی وجہ سے اپنی عزت افزائی میں اضافہ کرتے کبھی صحافیوں کی تذلیل تو کبھی مقامی ووٹرز کی لیکن اللہ تعالیٰ کی لاٹھی سے آواز نہیں نکلتی جب لگتی ہے تو چیخیں دور دور تک جاتی ہیں ۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں