رحیم یارخان( ) کچہ کے ڈاکوﺅں کی جانب سے اغواءکی وارداتوں میں تیزی آگئی، مبینہ طور پر مزید2 افراد کو اغواءکر لیا گیا، نامعلوم مقام پر منتقل، پولیس نے اغواءہونے والے مغویوں کی تلاش شروع کردی،
تفصیل کے مطابق اغواء کی پہلی واردات بھونگ کے رہائشی 36سالہ علی احمد کے ساتھ پیش آئی جو معمول کے مطابق فصل کماد کوپانی لگانے کیلئے اپنے رقبہ گاگڑی باغ گیا تھا جو پھر لوٹ کر گھر واپس نہ آیاورثاءکے مطابق اپنی مدد آپ کے تحت تلاش میں ناکام رہنے پر بھائی جمیل احمد نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ اسکے بھائی کو اغواءکرلیاگیا ہے جبکہ اغواءکی دوسری واردات چک195پی کے رہائشی میڈیسن کمپنی کے ملازم زین صدیق کے ساتھ پیش آئی جس کے کزن ماجد نے پولیس پکار15پر اطلاع دی کہ اس کاکزن زین صدیق جوکہ نجی میڈیسن کمپنی میں ملازم ہے ڈیوٹی کے بعد دفترسے گھر روانہ ہوا تھا جو گھر نہ پہنچا، اسی دوران اغواءکاروں کے ذریعے موبائل فون پر کال موصول ہوئی جس سے معلوم ہوا کہ کزن زین صدیق کو اغواءکرلیاگیا ہے۔ پولیس نے اغواءہونے والے مغویوں کے جانب سے دی جانیوالی شکایات پر مغویوں کی تلاش شروع کردی ہے۔
دوسری طرف ضلع بھر میں ڈاکوﺅں کاراج جاری، مزید 4 وارداتوں میں مسلح ڈاکو موٹرسائیکلیں، موبائل فون، نقدی چھین کرفرار، مزاحمت کرنے پر ڈاکوﺅں کی فائرنگ، سوار شدید زخمی، طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل، پولیس کا متاثرین کی تحریری شکایات کے باوجود مقدمات کے اندراج سے گریز، تفصیل کے مطابق ڈکیتی کی پہلی واردات بخشہ آباد کے رہائشی جاویداکبر کے ساتھ پیش آئی جو اپنی موٹرسائیکل پر کام کے سلسلہ میں کوٹلہ جعفرلعل جارہا تھا کہ اسی دوران تین نامعلوم مسلح ڈاکوﺅں نے اسلحہ کی نوک پر ہزاروں روپے مالیت کاموٹرسائیکل چھین لیا اورفرارہوگئے،دوسری واردات بستی چندرامی کے رہائشی آصف رضا کے ساتھ پیش آئی جو اپنی موٹر سائیکل نمبریRNM=4708پر صادق آباد جارہا تھا کہ اسی دوران تین نامعلوم مسلح ڈاکوﺅں نے اسلحہ کی نوک پر اس کے پاس موجود18 ہزار روپے کی نقدی اورموبائل فون چھین لیا اورفرارہوگئے، تیسری واردات موضع گھانگلہ کے رہائشی محمدعاشق کے ساتھ پیش آئی جو اپنی ایک لاکھ سے زائد مالیت کی موٹرسائیکل نمبریAFB-3862 پر کام کے سلسلہ میں جارہاتھاکہ اسی دوران دو نقاب پوش مسلح ڈاکوﺅں نے اس کے پاس موجود ایک لاکھ سے زائد مالیت کا موٹرسائیکل اور موبائل فون چھین لیا اور فرارہوگئے جبکہ چوتھی واردات کوٹلہ دولت کے رہائشی عبدالرحمن کے ساتھ پیش آئی جو اپنی موٹرسائیکل پر کام کے سلسلہ میں قومی شاہراہ پر جارہا تھا کہ ظفرآباد کے نزدیک دو نامعلوم مسلح ڈاکوﺅں نے اس کاموٹرسائیکل چھیننے کی کوشش کی، تاہم مزاحمت کرنے پر مسلح ڈاکوﺅں نے فائرنگ کرکے عبدالرحمن کو زخمی کردیا اور موقع سے فرارہوگئے۔ فائرنگ سے زخمی ہونے والے عبدالرحمن کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیا جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جبکہ متاثرین کی تحریری شکایات کے باوجود پولیس نے تاحال مقدمات کااندراج نہ کیا ہے۔
Load/Hide Comments