لاہور22 اگست:
کیا عالمی برادری اور انسانی تہذیب کے نام نہاد علمبردار کشمیریوں کی شہادت کا انتظار کر رہے ہیں؟ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار
مقبوضہ جموں و کشمیر میں مسلسل 3 ہفتوں سے جاری کرفیو سے انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے۔ عثمان بزدار
کشمیریوں کو خوراک، ادویات اور ضروریات زندگی سے محروم کرنا بھارتی وحشت کو آشکار کر رہا ہے۔ عثمان بزدار
کیا ظلم و جبر سے پھول کھلیں گے یا تشدد جنم لے گا؟ عثمان بزدار
ہر عمل کا رد عمل ہوتا ہے، ظلم اور زیادتیوں کا رد عمل خوفناک ہو سکتا ہے۔ عثمان بزدار
کشمیری معصوم صفت اور فطرت پرست ہیں، انہیں تشدد پر نہ اکسایا جائے۔ عثمان بزدار
نریندر مودی دور حاضر کے بدترین انتہاپسندبن چکے ہیں۔ عثمان بزدار
مودی اخلاقی، سیاسی اور تہذیبی بنیادوں پر کشمیر کی جنگ ہار چکے ہیں۔ عثمان بزدار
نریندر مودی کی کوتاہ بینی کا نتیجہ بھارت کے تقسیم کی صورت میں نکلے گا۔ عثمان بزدار
مودی کا انڈیا اقلیتوں کیلئے جہنم سے کم نہیں۔ عثمان بزدار
بھارت نے جنت نظیر وادی کشمیر کو بارود اور گولیوں سے دوزخ بنا دیا ہے-عثمان بزدار
کشمیری عوام آزادی کی جنگ بہادری سے لڑ رہے ہیں -عثمان بزدار
تنازع کشمیر بین الاقوامی مسئلہ بن کر سامنے آیا ہے-عثمان بزدار
اس مسئلے سے عالمی برادری نظریں نہیں چرا سکتی-عثمان بزدار
٭٭٭٭