پنجاب حکومت کا بابا گرونانک کے 550ویں جنم دن کی مناسبت سے سکھ کنونشن منعقد کرانے کا فیصلہ-

لاہور22 اگست:
پنجاب حکومت کا بابا گرونانک کے 550ویں جنم دن کی مناسبت سے سکھ کنونشن منعقد کرانے کا فیصلہ-
وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارنے سکھ کنونشن کے انعقاد کی منظوری دے دی-
ایک کنونشن گورنر ہاؤس لاہور اور دوسرا ننکانہ صاحب میں ہوگا-

کنونشن میں دنیا بھر سے سکھ برادری شرکت کرے گی-
وزیراعلیٰ کی کنونشن کے لئے بہترین انتظامات کرنے کی ہدایت-
سکھ زائرین کوکنونشن میں شرکت کے لئے ممکنہ سہولتیں فراہم کی جائیں گی-عثمان بزدار
ننکانہ صاحب میں سڑکوں کی تعمیر ومرمت پر 15کروڑ روپے خرچ کئے گئے ہیں -عثمان بزدار
سکھ زائرین کی آمدورفت میں سہولت کے لئے ننکانہ صاحب میں سڑکو ں کی تعمیر و مرمت کی گئی ہے-عثمان بزدار
ننکانہ صاحب میں باباگرونانک یونیورسٹی کا سنگ بنیاد مذہبی رواداری کا منہ بولتا ثبو ت ہے-عثمان بزدار
وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں سکھ برادری اور دیگر اقلیتوں کو ہر طرح کی سہولتیں دے رہے ہیں -عثمان بزدار
٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں