گندے کھال میں ایک اور ننھی جان ڈوب کرجاں بحق”

رحیم یارخان(ڈسٹرکٹ رپورٹر) میونسپل کمیٹی کی زیرنگرانی گندے کھال میں 4سالہ کمسن بچہ ڈوب کرجاں بحق، 6گھنٹوں بعد نعش برآمد،

ورثاءنے چیئرمین بلدیہ، تحصیل میونسپل آفیسر،انچارج سینیٹیشن سمیت دیگرحکام کو ذمہ دار قراردیدیا، ورثاءکا ڈوب کر جاں بحق ہونے والے کمسن بچے کی نعش سمیت پریس کلب کے باہر احتجاج، ذمہ داران کے خلاف کارروائی کامطالبہ۔ پولیس نے باپ کی مدعیت میں میونسپل کمیٹی کے ذمہ داران کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی،کسی بھی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہ لائی گئی، تفصیل کے مطابق حمید ٹاؤن کے رہائشی طاہرشاہ نے پولیس کودی جانیوالی اپنی شکایت میں بیان کیا کہ اس کا4سالہ بیٹا عبداللہ صبح کے وقت گھر کے باہرکھیل رہاتھاکہ اچانک لاپتہ ہوگیا، جس پر بچے کی تلاش شروع کی،توشام کے وقت میونسپل کمیٹی کے زیراہتمام سیوریج لائن کے کھال جس سے فصلوں کوپانی مہیا کیاجاتاہے سے عبداللہ کی نعش برآمد ہوگئی،

جس کی موت میونسپل کمیٹی کے سیوریج کھال میں ڈوب کرہونے کے باعث ہوئی ہے، جس پر پولیس نے باپ کی مدعیت میں تحصیل میونسپل آفیسر،انچارج سینیٹیشن سمیت دیگرحکام کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی، تاہم کسی کی گرفتاری تاحال عمل میں نہ لائی گئی ہے،

اپنا تبصرہ بھیجیں