ہم معصوم بچے کی ہلاکت پر افسردہ ہیں ,چیئرمین میونسپل کمیٹی

رحیم یارخان( ) حمیدٹاؤن میں کھال میں گر کر جاں بحق ہونیوالے بچے کے واقعہ پر چیئرمین میونسپل کمیٹی میاں اعجازعامر نے وائس چیئرمین عبدالطیف بھٹی‘ کونسلرز اورمیونسپل کمیٹی کے افسران وعملہ کے ہمراہ حمیدٹاؤن پہنچ کر ڈسپوزل اور کھال کا معائنہ کیااور عملہ صفائی کی سخت سرزنش کرتے ہوئے فوری طور ڈسپوزل اورسیوریج لائنوں کی صفائی کے احکامات دیئے۔

اس موقع پر میاں اعجازعامر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حمید ٹاؤن بلدیہ سے منظور شدہ ٹاؤن نہیں ہے جبکہ اس میں موجود کھال عرصہ 40‘50سے قائم ہے جس کی نہ توبلدیہ نے تعمیر کی ہے اور نہ اس کا بلدیہ سے کوئی تعلق ہے‘ یہ ایک پرائیویٹ کھال ہے جس میں چلنے والا سیوریج کا پانی مقامی لوگ اپنی فصلوں کی کاشت کیلئے استعمال کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سب کے باوجود ہم معصوم بچے کی ہلاکت پر افسردہ ہیں اور لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

بچے کے وارثان کی تسلی کیلئے ہم ان کے ساتھ ہیں انہیں جہاں بھی ہماری ضرورت پیش آئے گی‘ہم بھرپور تعاون کریں گے۔ بعدازاں میاں اعجازعامر کی قیادت میں وفد مرحوم بچے کے وارثان سے تعزیت کیلئے ان کے گھر گیا لیکن وہ گھر پر موجود نہیں تھے۔ اس موقع پر چیف آفیسر محمود علی‘ کونسلرز عبدالوحیدبھٹی‘ عمرحمیدچوہدری‘چوہدری محمدامین‘ چوہدری محمدرفیق‘ ماجدشاہ‘ توقیرخان‘رانا محمدامجد‘ چوہدری عبدالقیوم‘چوہدری عبدالواحد‘ سیمسن مختار ودیگر بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں