پولیس کا فوری ایکشن” ڈیڑھ گھنٹے میں ملزم گرفتار, مقتول کی نعش اور آلہ قتل برآمد کرلیا,

رحیم یار خان( ) آبادپور پولیس کا فوری ایکشن ڈیڑھ گھنٹے میں ملزم کو گرفتار کرکے مقتول کی نعش اور آلہ قتل برآمد کرلیا,

تفصیل کے مطابق مورخہ 21-11-17 بوقت 7:45 بجےصبح مقامی زمیندار عاشق حسین کے ذریعہ سے اطلاع پاکر ایس ایچ او آباد پور معہ نفری موقع پر پہنچا۔موقع پر مقامی زمیندار اور ورثا مقتول موجود تھے۔جنھوں نے بتلایا کہ حمل ولد الہی بخش قوم چانڈیہ بعمری50/51 سال کو ملزم اعجاز ولد الہی بخش قوم بھٹی نے نامعلوم وجوہات کی بناپر قتل کر کے نعش کو کہیں غائب کر دیا ہے اور خود موقع سے فرار ہوگیا ہے۔جس پر ڈی پی او رحیم یار خان کیپٹن( ر) محمد علی ضیاء نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او آباد پور کوفوری ملزم کی گرفتاری کا ٹاسک دیا جس پر ایس ایچ او آباد پور نے مزید نفری کو طلب کر کے ملزم کی گرفتاری کا تحرک کرتے ہوئے علاقہ کا سرچ آپریشن کیا ۔جس میں پولیس نے کامیابی حاصل کرتے ہوئے ملزم کو فصل کماد سے گرفتار کرلیا۔ بعد انٹیروگیشن ملزم کی نشاندہی پر آلہ قتل کلہاڑی ،کسی اور مقتول کی نعش عاشق حسین مقامی زمیندار کی زمین سے منسلک ٹبہ میں دفن کی ہوئی برآمد کر کے PFSA ٹیم کو طلب کیا گیا ہے۔ کاروائی پولیس جاری ہے ۔

مزید ڈی پی او رحیم یار خان خان نے ڈی ایس پی صدر سرکل اور ایس ایچ آباد پور کو ہدایت کی کہ ملزم کے خلاف حسب ضابطہ کارروائی عمل میں لاتے ہوئے تفتیش کے تمام تر مراحل کومیرٹ پر پایا تکمیل تک پہنچاتے ہوئے ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے تاکہ آئندہ معاشرہ میں اس طرح کے واقعات رونما نہ ہوں۔
ترجمان پولیس رحیم یار خان

اپنا تبصرہ بھیجیں