شیخ زید میڈیکل کالج کی 17سالہ طالبہ پراسرار طورپر لاپتہ”

رحیم یارخان(کرائم رپورٹر)شیخ زید میڈیکل کالج کی 17سالہ طالبہ پراسرار طورپر لاپتہ،

والد کی جانب سے اغواءکیئے جانے کاشبہ، پولیس نے باپ کی رپورٹ پر نامعلوم اغواءکار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، تفصیل کے مطابق گلشن اقبال کے رہائشی سکول ٹیچر مقبول احمد نے پولیس کودی جانیوالی اپنی شکایت میں بیان کیا کہ اس کی17سالہ بیٹی مریم مقبول جوکہ شیخ زید میڈیکل کالج میں ایم بی بی ایس فرسٹ ائیر کی طالبہ ہے معمول کے مطابق کالج کی بس پرسوار ہوکر تعلیم کے حصول کے لئے کالج گئی اورپھر لوٹ کر گھر واپس نہ آئی، رابطہ کرنے پر موبائل فون بھی بند پایاگیا۔ اپنی مدد آپ کے تحت تلاش میں ناکام رہنے پر باپ مقبول احمد نے شبہ ظاہرکیاکہ اس کی بیٹی مریم مقبول کواغواءکرلیاگیاہے، جس پرپولیس نے باپ کی رپورٹ پر نامعلوم اغواءکارکے خلاف مقدمہ نمبر 812/21 درج کرکے مغویہ طالبہ کی تلاش شروع کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں