خسرہ کے ٹیکے لگانے سے 18 طلباء وطالبات کی حالت غیر”

رحیم یارخان( )محکمہ صحت کی جانب سے خسرہ سے بچاﺅ کی جاری مہم کے دوران خسرہ کے ٹیکے لگانے سے 18 طلباءوطالبات کی حالت غیر، ریسکیو کی مدد سے طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل، ایک کی حالت تشویشناک،

تفصیل کے مطابق گزشتہ روز محکمہ صحت کی جانب سے خسرہ سے بچاﺅ کی جاری مہم کے دوران محکمہ صحت کی ٹیم نے ایم ٹی بی سکول کے طلباءوطالبات کو خسرہ کے حفاظتی ٹیکے لگائے جس سے18طلباءوطالبات کی حالت غیر ہوگئی،متعدد طلباءوطالبات کو بخار کی کیفیت دیگر کو الٹیاں آناشروع ہوگئی،

طلباءوطالبات کی بگڑتی ہوئی حالت کو دیکھ کر سکول انتظامیہ نے فوری طورپر ریسکیو عملہ کو طلب کرلیا جس کی مدد سے متاثر ہونے والے طلباءوطالبات کو فوری طورپر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیا جہاں بیشترطلباءوطالبات کی حالت ابتدائی طبی امداد کے بعد بہترہوگئی جبکہ ایک طالب علم کوٹسبزل کے رہائشی 5ویں کلاس کے طالب عارف شاہد کی حالت تشویشناک ہونے پر طبی امداد کیلئے انتہائی نگہداشت منتقل کردیاگیا جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں