کشمیریوں کیساتھ کھڑے ہونے والے ممالک کا شکرگزار ہوں، معاون خصوصی برائے اقلیتی امور ڈاکٹررمیش کمار

رحیم یارخان( ) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اقلیتی اموروایم این اے ڈاکٹررمیش کمارنے کہاہے کہ کشمیریوں کیساتھ کھڑے ہونے والے ممالک کا شکرگزار ہوں،

اپنے وطن کے لیے جان دینے والوں کو کوئی شکست نہیں دے سکتا،مودی نے پوری دنیامیں سیکولر بھارت کو داغ لگا دیا ہے، بھارت سے تمام معاہدے ختم،قوم عمران خان کی طرف دیکھ رہی ہے،آج کرشناجنم بھومی کے موقع پر کرشنامندر صادق آبادمیں تقریب کا مقصد کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرنا ہے۔ڈسٹرکٹ پریس کلب (رجسٹرڈ) میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری عشروزکوۃ چوہدری محمدشفیق‘ یدھسٹرچوہان‘ اقبال حسن چوہدری‘ میاں خرم منیر‘ شمیل مرزا‘ صائمہ طارق‘ نوشین مرزا‘ مدیحہ تنویرودیگرکے ہمراہ پرہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کشمیریوں کوعیدکے موقع پرنمازادانہ کرنے دیناانسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے،چاروں صوبوں بالخصوص کشمیر میں ہندوکمیونٹی آج کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کررہی ہے اوربھارتی حکومت کو پیغام دے گی کہ انسانیت پرظلم بندکرے،انہوں نے کہاکہ 72سالوں میں واحد پی ٹی آئی حکومت ہے جس نے کشمیریوں کے حقوق کے لیے جدوجہد کی اوراقوام متحدہ میں ثابت کیاکہ کشمیربھارت کاحصہ نہیں، انہوں نے کہاکہ ہمیشہ دنیامیں تکبر کرنے والے لیڈر شکست سے دوچارہوئے اورمودی کاانجام بھی ایسا ہی ہوگا‘

انہوں نے کہاکہ اقلیتی کمیونٹی کے حقوق کے لیے ضلعی سطح پرکمیٹیاں بنارہاہوں اورانتظامیہ کے افسران کو اقلیتوں کے مسائل حل کرنے بارے ہدایات جاری کرچکے ہیں،انہوں نے بتایاکہ قومی اسمبلی میں جشن آزادی کے موقع پر بڑاجھنڈا اقلیتی ممبران اسمبلی نے لگاکرمحبت کاپیغام دیا،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایاکہ میں 17 سال سے پارلیمنٹ میں ہوں اوراقلیتوں کو مکمل تحفظ حاصل ہے اورانہیں مکمل حقوق فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ آزادی حاصل ہے‘ انہوں نے کہاکہ وہ دن دورنہیں جب حکومت ملک کودرپیش مسائل سے نجات دلاکرحقیقی معنوں میں تبدیلی کاثبوت دے گی اورعوام کوحقوق دہلیزپرمیسرآئیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں