” قبرستان اراضی پر آگ لگانے کا معاملہ”

تفصیل متعلق لگنےآگ اراضی قبرستان موضع مسلم آباد تھانہ آباد پور”
رحیم یار خان( ) قبرستان اراضی پر آگ لگانے کی اطلاع ملنے پر ایس ایچ او تھانہ آباد پور نے معہ نفری موقع کاوزٹ کیا ہر دو فریقین سے پتہ براری کرنے پر پتہ چلا کہ قبرستان کے ساتھ ملحقہ رقبہ شبیر احمد بٹوالی نے عبدلکریم عباسی کے آباؤ اجداد سے خرید کیا تھا۔

قبرستان کی ملکیت کے بارہ میں نہ تو موقع پر کوئی حدبراری ہے اور نہ ہی دیوار ہے ایک ہفتہ قبل شبیر احمد بٹوالی نے فصل کماد کے کچرے کو آگ لگائی تو آگ قبرستان سے ملحقہ بنہ پر موجودگھاس کو بھی لگ گئی ۔دوران ملاحظہ موقع قبرستان کو مسمار کرنے یا قبضہ کرنے کا کوئی ثبوت نہ پایا گیا ہے قبرستان حدود کے بارہ میں محکمہ ریونیو سے قبرستان کی زمین ملکیت کے متعلق رپورٹ حاصل کر کے حد براری کروائی جائے گی۔
مزید ڈی پی او رحیم یار خان نے ایس ڈی پی او صدر سرکل اور ایس ایچ آباد پور کو ہدایت کی ہے کہ معاملہ کی خود پیروی کرتے ہوئے جلداز جلد میرٹ پر حل کو یقینی بنایا جائے۔
“ترجمان پولیس رحیم یار خان”

اپنا تبصرہ بھیجیں