رحیم یارخان( )پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدروسابق گورنرپنجاب مخدوم سیداحمدمحمودنے کہاہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کشمیرکی آئینی حیثیت میں تبدیلی‘ وہاں روارکھے جانے والے جبرواستبداداورظلم وبربریت کی مذمت کرتی ہے پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کی سیاسی سفارتی اوراخلاقی مددجاری رکھتے ہوئے ان کے حق خودارادیت کے لیے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اورکشمیرکی آزادی کے لیے کسی بھی حدتک جانے کے لیے تیارہے۔
جمالدین والی میں جنرل سیکرٹری جنوبی پنجاب نتاشہ دولتانہ‘ خواجہ رضوان عالم‘ عبدالقادرشاہین‘ جاویداکبرڈھلوں‘ ملک مظہرپہوڑ‘ ملک صفدرپہوڑ ودیگرکے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی‘ غربت اوربے روزگاری پراپنی تشویش کااظہار کرتی ہے گیس بجلی اورپٹرول کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے‘ ٹیکسوں کی بھرمار اورپاکستان کے مفادات کے خلاف غیرملک معاشی ایجنڈے کے خلاف سیاسی جدوجہدکے عزم کااعادہ کرتی ہے اورمطالبہ کرتی ہے کہ نااہل سلیکٹیڈحکمرانوں کوفارغ کرکے منصفانہ الیکشن کراکے اقتدارعوام کے حقیقی نمائندوں کے سپردکیاجائے‘
انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی یک طرفہ احتساب‘ بدترین سیاسی انتقام‘ اداروں کے غلط استعمال اورآمرانہ ہتھکنڈوں کی مذمت کرتی ہے اورمطالبہ کرتی ہے کہ آصف علی زرداری‘ فریال تالپور‘ یوسف رضاگیلانی‘ راجاپرویزاشرف‘ آغاسراج درانی سمیت سیاسی طور پرملوث کیے گئے جھوٹے مقدمات ختم کرکے انہیں رہاکیاجائے‘
انہوں نے کہاکہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ پی ٹی آئی اپنے وعدے کے مطابق جنوبی پنجاب صوبے کاقیام عمل میں لائے ہم جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کی مکمل حمایت کرتے ہیں‘ موجودہ حکومت کی طرف سے ملک بھرکے لاکھوں تاجروں کے خلاف ظالمانہ ٹیکسزلگانے کی بھرپورمذمت کرتے ہیں اس سلسلہ میں پیپلزپارٹی تاجروں کے مطالبات کی حمایت کرتی ہے اورمطالبہ کرتے ہیں کہ ظالمانہ ٹیکسزفوری ختم کیے جائیں۔
Load/Hide Comments