ہفتہ”حقوق اطفال“ تعلیم، صحت اورتحفظ بچوں کا بنیادی حق ہے جسے بچوں تک بہم پہنچانا معاشرے کی بنیادی ذمہ داری ہے

رحیم یارخان ( )تعلیم،صحت اورتحفظ بچوں کا بنیادی حق ہے جسے بچوں تک بہم پہنچانا معاشرے کی بنیادی ذمہ داری ہے

ان خیالات کا اظہاربچوں کے عالمی دن کے حوالے سے منائے جانے والے ہفتہ ”حقوق اطفال“کے موضع پر سماجی کارکن فرحان عامر،نوشین ہاشمی ایڈووکیٹ،پرنسپل مسز امبرین اورروٹرین ممتاز بیگ ایڈووکیٹ نے سٹی سکول میں منعقدہ تقریب میں طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہو ں نے کہا کہ بچوں کو تشدد سے بچانا اوربہترین تعلیمی وصحت کی سہولیات دے کر ہم ترقی یافتہ معاشرے کی بنیادرکھ سکتے ہیں،ملکی ترقی امن وامان کے لئے معاشرے کو تعلیم یافتہ بنانا ضروری ہے بچوں کو مشکل صورتحال سے بچانے کیلئے گورنمنٹ آف پنجاب کی ہیلپ لائن 1121اوریتیم بے سہارا،گداگری کے شکار بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن انسٹی ٹیوٹ سمیت متعددادارے موجودہیں جس سے استفادہ حاصل کیا جاسکتا ہے،انہوں نے کہا کہ 20نومبر پوری دنیا میں بچوں کے عالمی دن کے طورپر منایا جاتا ہے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 1969ء کو عالمی معادہ برائے حقوق اطفال منظورکیا گیا جس کے تحت پوری دنیا نے بچوں کے حقوق کی ذمہ داری قبول کی اورانہیں اپنے اپنے ملکوں میں لاگو کیا جائیگا,
جس کے تحت تعلیم،صحت اورتحفظ تمام بچوں کو مذہب،ذات قوم کے علاوہ مہیا کیا جائیگا اورتمام بچوں سے مساوی سلوک کیا جائے گا،

آخرمیں روٹرین ممتاز بیگ نے پرنسپل سٹی سکول مسزامبرین کو روٹری کیپ دی اوربچوں میں پولیو آگاہی مہم کے بیج،سٹیکرزاورپمفلٹ تقسیم کئے اورکہا کہ روٹری کلب پولیو فری پاکستان بنانے کے لئے ہر سطح پر کام کر رہی ہے اورپاکستان کو پولیوفری بنا ئیں گے اس سلسلہ میں اساتذہ اوروالدین کو اپنی ذمہ داری نبھانے کی ضرورت ہے، پرنسپل مسزامبرین نے کہا کہ ہم اپنے سکول کے طلباء وطالبات کی تعلیم کے علاوہ ا ن کی ذہنی تربیت بھی کرتے ہیں تاکہ وہ معاشرے میں ایک اچھے شہری بن کر اپنا کردار ادا کر سکیں، اس موقع پر استاد سلامت علی اورسکول سٹاف بھی موجود تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں