متحدہ عرب امارات کے اعزازی مشیر چوہدری محمد منیر کی رحیم یار خان آمد,,,

رحیم یارخان( ) پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے اعزازی مشیر چوہدری محمد منیر کی ریشم سیڈ کارپوریشن آمد,,,

انہوں نے ریشم سیڈکارپوریشن کے سی ای او وسابق صدر چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری چوہدری محمداکرام کی وفات پر انکے بھائیوں سینئر صحافی سابق صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب میاں احسان الحق، ممبر ایگزیکٹو کمیٹی چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری چوہدری محمدعارف،انکے بیٹوں محمداحمدبرجا،حیدر اکرام برجا سے اظہارتعزیت کیا اورفاتحہ خوانی کی،

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمد منیر نے کہاکہ چوہدری محمداکرام(مرحوم) ایک عہد ساز شخصیت تھے انہوں نے بہت اچھی زندگی گزاری، بے لوث اورمحبت کرنے والے انسان تھے،جدیدزراعت کے لیے انکی بے پناہ خدمات تھیں اصولوں پر زندگی گزارنے والے چوہدری محمد اکرام کی وفات سے پیداہونے والا خلاء کبھی پورا نہیں ہوسکتا،انہوں نے چوہدری محمداکرام کی وفات پراپنے گہرے رنج اوردکھ کااظہارکرتے ہوئے غمزدہ خاندان کے ساتھ اپنی گہری ہمدردی کا اظہارکیا اورمرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی۔ اس موقع پر صوبائی پارلیمانی سیکرٹری چوہدری محمد شفیق،حاجی ارشاد الحق،سابق صدرچیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری وضلعی صدرانجمن تاجران چوہدری عبدالرؤف مختار، وائس چیئرمین ضلع کونسل چوہدری محمد نعیم شفیق،صدر انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی چوہدری انواراحمد نجمی،سینئرنائب صدر چیمبرآف کامرس چوہدری محمداشرف،چوہدری عاطف غفار ودیگرموجودتھے۔

بعدازں پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے اعزازی مشیر چوہدری محمد منیر ولی سنز گئے جہاں پرسی ای او ولی سنز گروپ حاجی سلطان محمود سے ان کے بھائی وائس چیئرمین پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب چوہدری عثمان محمود کے تایا جان اور چوہدری ندیم عباس کے والد چوہدری ذوالفقار علی کی وفات پر اظہار تعزیت کی اور فاتحہ خوانی پڑھی،

اس کے بعد چوہدری منیر ہدایت اللہ کی چوہدری سرور اختر مرحوم کے گھر آمد ہوئی اور ان کے بیٹے چوہدری شہاب سرور سے چوہدری صاحب کے لئے دعائے مغفرت کی، اس موقع پر چوہدری محمد شفیق ایم پی اے ۔چوہدری جاوید ارشاد،صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری رحیم یار خان چوہدری نعمان صغیر وائس چیئرمین بیت المال رحیم یار خان،حاجی ارشاد الحق ودیگر دوست احباب بھی موجود تھے،

اپنا تبصرہ بھیجیں