“ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید”

گھوٹکی میں ماچھکہ کے قریب گھات لگائے ڈاکوؤں نے پولیس چوکی پر جانے والے اہلکار کو فائرنگ کرکے شہید کردیا ڈاکو مقابلہ کے بعد فرار ہوگئے ہیں

گھوٹکی( ) پولیس کے مطابق گھوٹکی کے تھانہ کھمبڑا کے چار اہلکار معمول کے مطابق موٹروے پولیس چوکی 15 پر جارہے تھے رحیم یار خان کے تھانہ ماچھکہ کی حدود میں لوٹ مار کی غرض سے گھات لگائے ہوئے ڈاکوؤں نے رات کی تاریکی میں موٹر سائیکل سوار اہلکاروں کو روکنے کی کوشش کی ڈاکوؤں نے پولیس کو دیکھ کر فائر کردیا جس سے ایک اہلکار امانت علی شدید زخمی ہوگیا جو زخموں کی تاب نہ لاکر شیخ زاید اسپتال میں شہید ہوگیا جبکہ مقابلہ کے بعد ڈاکو فرار ہوگئے،

ایس ایس پی عمر طفیل کے مطابق ڈاکوؤں کا تعاقب جاری ہے جبکہ رحیم یار خان کی حدود میں اسی مقام پر تین روز قبل موٹر سائیکل چھین لیا تھا مگر پولیس نے تعاقب نہیں کیا جس سے ڈاکوؤں کو حوصلہ بڑھا اور آج بھی واردات کرنے آئے تھے رحیم یار خان پولیس متحرک ہوتی تو ملزمان کو یہ جرات نہ ہوتی,

اپنا تبصرہ بھیجیں