چوہدری جاوید اقبال وڑائچ کی پاکستان میں ابوظہبی کے اعزازی سفیر چوہدری محمد منیر سے ملاقات “

رحیم یار خان( ) ممبر قومی اسمبلی چوہدری جاوید اقبال وڑائچ نے گزشتہ روز پاکستان میں ابوظہبی کے اعزازی سفیر چوہدری محمد منیر سے ملاقات,

چوہدری محمد منیر سے اُن کے برادرِ نسبتی میاں عبدالماجد کی وفات پر تعزیت و اظہار افسوس کیا,مرحوم کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا,میاں عبدالماجد(مرحوم) ایک عہد ساز شخصیت تھے انہوں نے بہت اچھی زندگی گزاری، بے لوث اورمحبت کرنے والے انسان تھے، مرحوم کی مغفرت اور بلند درجات کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی۔

اس دوران چوہدری عمیر رفیق، شمیل مرزا اور پولیٹیکل سیکرٹری سید کاشف بخاری بھی ہمراہ تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں