پولیس نے 11 خطرناک گینگز گرفتار کر کے 01 کروڑ سے زائد کا مال مسرقہ برآمد”

رحیم یارخان ( ) پولیس نے 11 خطرناک گینگز سمیت 941 ملزمان گرفتار کر کے 01 کروڑ، 06 لاکھ، 75 ہزار کا مال مسرقہ برآمد کر لیا،

گرفتار گینگز میں بین الالصوبائی اور بین الاضلاعی گینگز بھی شامل، 256 مجرمان اشتہاری بھی گرفتار، 16 مقد مات قتل میں ملوث 22 ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات کو یکسو کر لیا گیا، اسلحہ اور منشیات کے مکروہ دھندہ میں ملوث سماج دشمن عناصر کے خلاف بھی پولیس بھر پور کارروائیاں جاری۔ ایس پی انوسٹی گیشن کیپٹن (ر) دوست محمد نے صادق شہید پولیس لائن میں ڈی ایس پی سٹی محمد اسلم خان، ایس ایچ او تھانہ اے ڈویژن فرحان حسین، ایس ایچ او تھانہ صدر خان پور اسداللہ مستوئی، تھانہ اقبال آباد کے سب انسپکٹر اشعر نواز، سب انسپکٹر احمد رضا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جب ڈی پی او کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء اور انہوں نے ضلع کا چارج سنبھالا تو ضلع میں کئی قسم کے چیلنجز کا سامنا تھا جن کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم نے عوام کی جان ومال اور عزت و آبرو کے تحفظ کو یقینی بنانے اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیے حکمت عملی ترتیب دی اور بلا تاخیر اس پر عمل درآمد شروع کیا گیا، جس کے مثبت نتائج برآمد ہونا شروع ہو گئے ہیں جس میں ضلعی پولیس جو کامیابیاں حاصل کی ہیں،

پولیس نے 11خطرناک گینگز کے سرغنوں سمیت 43 اراکیں کو گرفتار کیا جو اسلحہ کی نوک پر عوام کو جان کا خوف دلا کر، بنک سے رقم نکلوانے والوں، میڈیکل سٹورز، ڈیپارٹمنٹل سٹورز، دوکانوں سے اور نقب لگا کر لوٹ رہے تھے۔ ان میں تین گینگز تھانہ اے ڈویژن پولیس نے گرفتار کئے جن میں بین الالصوبائی لعل ڈینو گینگ، فیض عرف فیضو بین الاضلاعی گینگ اور تاشفین گینگ شامل ہیں، تین ہی گینگز نے تھانہ سٹی خان پور نے گرفتار کئے جن میں ماجد گینگ، تاج عرف سانول گینگ، سپرا گینگ شامل ہیں، تھانہ صدر خان پور نے دو گینگز گرفتار کئے جس میں ظہیر پٹھان اور شکیل بھٹی گینگز شامل ہیں،

اقبال آباد پولیس نے بھٹی گینگ، تھانہ آباد پور نے موہانہ چاچڑ گینگ، تھانہ ظاہر پیرنے نیاز احمد گینگ، پکا لاڑاں پولیس نے اصغر عرف کاجل گینگ کو گرفتار کیا گیا ہے، گرفتار گینگز سے 51 لاکھ 14 ہزار پانچ سو روپے مالیت کی نقدی، کار یں، موٹر سائکلیں، مویشی اور بیٹریاں برآمد کر کے اصل مالکان کے حوالے کی جا رہی ہیں۔ ان گینگز کے زیر استعمال وہیکلز اور اسلحہ بھی قبضہ پولیس میں لے کر الگ مقدمات درج کئے گئے ہیں جبکہ دیگر پراپرٹی کیسسز میں گرفتار ملزمان سے 55 لاکھ 60 ہزار 825 روپے کی برآمدگی کی گئی،تاحال مختلف وجوہات کی بنا پرضلع میں قتل کے درج شدہ 16 مقدمات میں 22 ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات کو حقائق پر یکسو کیا گیا جس میں 2 اندھے قتل بھی شامل ہیں۔ یہ پولیس کی پیشہ ورانہ مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے، انہوں نے کہا کہ پولیس ضلع سے جرائم کے خاتمے کے لیے پر عزم جس کے لیے سماج دشمن عناصر کے خلاف بھی شکنجا کسا جا رہا ہے پولیس نے ضلع بھر میں منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کڑی کارروائیاں کی ہیں جس میں آج تک، ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی میں 8 عدد کلاشنکوفس، 42 پسٹل تیس بور ، 4 پسٹل 9MM ِ، 12 پسٹل بارہ بور اور 256 راؤند و کار توس برآمد ہونے پر ملزمان کے خلاف مقدمات کا اندراج کیا گیا ہے،
اسی طرح منشیات فروشی جو کہ نوجوان معاشرے اور نوجوان نسل کے لیے زہر قاتل ہے پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران ضلع بھر سے 13 چالو بھٹیاں، 3818 لیٹر شراب، 20 کلو 375 گرام چرس، 48 کلو 570 گرام بھنگ، ہیروئن 125 گرام اور 60 گرام آئس برآمد ہونے پر ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے منشیات کی لعنت کے خاتمہ کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا کیا،

انہوں نے کہا کہ مجرمان اشتہاریوں کے کھلے عام گھومنے سے بھی جرائم پیشہ عناصر کے حوصلے بڑھتے ہیں پولیس نے ان کے خلاف بھی مہم لانچ کر رکھی ہے اور اس مختصر عرصہ میں پولیس نے 256 مجرمان اشتہاریوں جن میں اے کیٹگری کے 25 اور بی کیٹگری کے 231 مجرمان اشتہاری شامل ہیں گرفتار کر کے مقدمات کو یکسو کیا اس کے ساتھ ساتھ 21 عدالتی مفروران کو گرفتار کر کے عدالتوں میں پیش کیا گیا جن میں اے کیٹگری کا 1 اور بی کیٹگری کے 20 عدالتی مفرور شامل ہیں،
اس طرح پولیس نے آج تک 256 مجرمان اشتہاریوں سمیت مختلف جرائم میں ملوث 941 ملزمان کو گرفتار کر عوام کے لوٹے ہوئے کروڑ، 06 لاکھ، 75 ہزار325 روپے برآمد کر کے اصل مالکان کے سپرد کر چکی ہے ، ان کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے کیفر کردار تک پہنچایا جو کہ قابل ستائش عمل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں