توہین عدالت پر ڈی سی اور اسسٹنٹ کمشنر کو تین تین ماہ سزا کا حکم”

منڈی بہاوالدین( ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کنزیومر کورٹ منڈی بہاوالدین راو عبدالجبار صاحب نے توہین عدالت کرنے پر ڈی سی اور اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاوالدین کو تین تین ماہ سزا کا حکم سُنا دیا ۔

صدر بار نے ڈی سی کے لئے وکالت نامہ جمع کروایا پر جج صاحب نے صدر بار کو سمجھایا کے آپ اس وکالت نامہ نہیں دے سکتے مگر صدر بار تو تکرار کرنے لگے جس پر جج صاحب نے 228 توہین عدالت کے کاروائی کا کہا تو وہ فورا عدالت سے چلے گئے، جب پولیس نے ڈی سی اور اے سی کو گرفتار کرنے لگے تو وکلاء کے ایک گروپ نے ڈی سی اور اے سی کو لیکر بار میں چلا گیا۔اور جج صاحب کے خلاف نعرے بازی شروع کردی۔

جس پر ڈی پی او کو ایک گھنٹے کا وقت دیا گیا کہ دونوں کی گرفتاری یقینی بناۓ ، ورنہ 228 کی کاروائی ڈی پی او پر لاگو ہوگی۔آخری اطلاع کے مطابق ڈی سی اور اے سی نے مجبور Surrender کر دیا ہے،

اپنا تبصرہ بھیجیں