ٹائیگرہمدانی نے پہلی بار باکسنگ ایونٹ میں اپنے حریف باکسر کو دوسرے رائونڈ میں ناک آئوٹ کرکے انٹرنیشنل پروفیشنل ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

رحیم یارخان( )پاکستان باکسنگ کونسل (PBC) کے زیراہتمام اورسپارک بزنس اینڈ پروموٹر کے تعاون سے ٹونی شاہ ہمدانی باکسنگ فائٹ میں نیشنل اورانٹرنیشنل باکسرز نے خوب زور آزمایا،

کسی کوملی جیت توکسی کی ہار بنی مقدر، جبکہ رحیم یارخان کے سکندر سیدقمبرعلی ہمدانی (ٹائیگرہمدانی) نے پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار رحیم یارخان میں ہونے والے اس باکسنگ ایونٹ میں فیصل آبادسے تعلق رکھنے والے حریف باکسر کو دوسرے رائونڈ میں ناک آئوٹ کرکے انٹرنیشنل پروفیشنل ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ تفصیل کے مطابق ٹائیگرباکسنگ کلب طارق جٹ مارکیٹ میں منعقد ہونے والے اس انٹرنیشنل باکسنگ ایونٹ میں شہریوں نے خوب انجوائے کیا اور مہمان باکسرز کو خوب داد دی، جبکہ ایونٹ کا بڑا مقابلہ سیدقمبرعلی ہمدانی اور فیصل آبادکے باکسر ہٹ مین کے درمیان تھا, جسے دیکھنے کے لیے دور دراز سے شائقین آئے ہوئے تھے، اس موقع پرمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے سیدقمبرعلی ہمدانی نے کہاکہ انشاء اللہ پی بی سی کے صدرعبدالرشیدبلوچ کے خواب کوان کی تمام ٹیم کی کاوشوں اورباکسرزکی محنت سے پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے، آج کی جیت رحیم یارخان کے نام کرتاہوں، پی بی سی کے جنرل سیکرٹری کلیم احمدآزادنے کہاکہ تین ماہ کے دوران رحیم یارخان میں دوسرے بڑے انٹرنیشنل باکسنگ ایونٹ کے انعقادپرہم سیدقمبرعلی ہمدانی، چوہدری طارق جٹ کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں اورہماری خواہش ہے کہ ہرماہ باکسنگ ایونٹ کاانعقادہوناچاہیے، اس موقع پرانہوں نے پی بی سی کے تمام ریفری ججزکوایونٹ کے کامیاب انعقادپرمبارک بادپیش کی،

ایونٹ کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ باکسنگ ایسوسی ایشن کے ضلعی صدرسینئروکیل چوہدری بشارت علی ہندل، ڈاکٹرثمرہمدانی، ہوٹل اینڈریسٹورنٹس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری عدنان جلیل بھٹی، پاکستان باکسنگ ایسوسی ایشن کے ضلعی نائب صدرچوہدری ظہیرعباس، عثمان شہزادکمبوہ ودیگرموجودتھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں