وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی فیصل چوک میں یوم یکجہتی کشمیر پر عوامی اجتماع میں شرکت۔

لاہور30 اگست:
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی فیصل چوک میں یوم یکجہتی کشمیر پر عوامی اجتماع میں شرکت۔

تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری، صوبائی وزراء راجہ بشارت، میاں اسلم اقبال، یاسر ہمایوں، عنصر مجید خان، ہاشم جواں بخت، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس اور ہزاروں لوگ اجتماع میں شریک ہوئے۔
وزیراعلیٰ، گورنر اور شہریوں کا فیصل چوک میں کشمیریوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار۔

بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر بھارتی بربریت اور مودی سرکار کے مظالم پر بھرپور احتجاج کیا گیا۔
ہزاروں افراد نے پاکستان اور کشمیر کے پرچم اٹھا کر اجتماع میں شرکت کی۔
فضا ”پاکستان زندہ باد“ اور ”کشمیر بنے گا پاکستان“ کے نعروں سے گونجتی رہی۔
12 بجے پہلے سائرن بجائے گئے اور پھر پاکستان اور کشمیر کے ترانے بجائے گئے۔
قومی ترانے کے احترام میں تمام افراد کھڑے رہے اور ٹریفک رکی رہی۔
ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔
کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کی کامیابی اور بھارتی تسلط کے خاتمے کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

بڑے اجتماع میں زندگی کے ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
بھارت کے کشمیر یوں کے ساتھ بدترین سلوک کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ عثمان بزدار
قوم نے آج دنیا کو پیغام دیا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کے ساتھ ہے۔ عثمان بزدار
پاکستان اور کشمیر ایک تھے، ہیں اور رہیں گے۔ عثمان بزدار
مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر میں بربریت کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ عثمان بزدار
نام نہاد جمہوریت کے دعویدار بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں جمہوری اقدار کا خون کیا۔عثمان بزدار
پوری دنیا دیکھ لے کہ پاکستانی بھارتی مظالم پر سراپا احتجاج ہیں۔عثمان بزدار
ہزاروں لوگوں کا پرامن احتجاج مودی سرکار کیلئے نوشتہ دیوار ہے۔ عثمان بزدار
انشاء اللہ کامیابی کشمیری عوام کا مقدر بنے گی۔ عثمان بزدار
٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں