رحیم یار خان ( ) ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور نیب کے زیر اہتمام ضلع بھر کے سکولوں کے طلباء وطالبات کے درمیان رشوت کے خاتمہ بارے منعقدہ تقریری مقابلو ں میں پسماندہ علاقہ کے گورنمنٹ گرلز ماڈل پرائمری سکول کی پانچویں کلاس کی طالبہ ابیہااکرم نے انگلش تقریری مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی،
علاقہ میں خوشی کی لہر،محکمہ تعلیم کے سی ای او،ڈی ای او، ڈپٹی ڈی ای او، اے ای او کی طالبہ کو پڑھانے والی ٹیچرمسز صائمہ اورہیڈٹیچرمسز صائمہ رزاق کو مبارکباد اورخراج تحسین۔ طالبہ کی حوصلہ افزائی کے لئے انچارج کلاس مسز صائمہ شریف نے ایک سادہ اورپروقار تقریب کا اہتمام کیا۔جس میں سکول کی ٹیچرز اورطالبات نے ابیہا اکرم کو بھرپورانداز میں خراج تحسین پیش کیا پھولوں کے ہار پہنائے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مسز صائمہ شریف نے کہاکہ ہمارے بچے ذہانت میں کسی سے کم نہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ ان بچوں کی بہترین تعلیمی کارکردگی پر ان کی حوصلہ افزائی کی جائے تاکہ ہمارے یہ بچے مزید محنت کرکے ملک وقوم کا قیمتی اثاثہ بن سکیں،
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اورنیب کے زیر اہتمام کرپشن کے خاتمہ کے لئے طلباء وطالبات کے مابین ہرسال تقریری مقابلوں کا انعقاد خوش آئند ہے اس سے ہماری موجودہ اورآنے والی نسلیں کرپشن جیسی لعنت سے محفوظ رہیں گی۔آج کی اس سادہ سی تقریب کاانعقاد صرف اس لیے کیا گیاہے تاکہ اس بچی کی حوصلہ افزائی ہو اوردوسری طالبات میں بھی یہ شوق اورجذبہ پیدا۔انہوں نے بتایاکہ ابیہااکرم کے والدمحمداکرم ریٹائرڈ سکول ٹیچر ہیں اورطالبہ میں تعلیم حاصل کرنے کا بے حد شوق اورجذبہ ہے اس بچی کو مقابلہ کے لیے میں نے بڑی محنت کی اورمجھے خوشی ہورہی کہ ہمارے سکول کا نام روشن ہوا۔ طالبہ ابیہا اکرم نے کہاکہ میری کامیابی میں میری ٹیچر مسز صائمہ شریف کی محنت شفقت، ہیڈٹیچر صائمہ رزاق کا خصوصی تعاون،میرے والدین کی دعائیں شامل ہیں۔میں مزید محنت کرکے اپنے سکول کے لیے کامیابیاں سمیٹوں گی۔ سی ای اورانا نویداختر، ڈی ای او سیکنڈری کستوراجی شاد، ڈی ای اوایلیمنٹری ڈاکٹر فوزیہ حنا، چوہدر ی مسعوداحمد، قائم مقام ڈپٹی ڈی ای او ڈاکٹر عذرا نسرین، اے ای او عطیہ ناز نے سکول ہیڈ اورکلاس انچارج مسز صائمہ شریف،طالبہ ابیہا اکرم، اس کے والدین،اساتذہ کو مبارک باد اورخراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پرسکول کی طالبات نے خوشی سے ابیہااکرم اوراسکی ٹیچرصائمہ شریف کو پھولوں کے ہارپہنائے اورمبارکباددی۔
Load/Hide Comments