ڈاکوؤں کی فائرنگ‘ باپ جاں بحق‘ کمسن بیٹی زخمی‘

رحیم یارخان(کرائم رپورٹر) ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں کی فائرنگ‘ باپ جاں بحق‘ کمسن بیٹی زخمی‘ بیوی معجزانہ طورپر محفوظ رہی۔

تفصیل کے مطابق بستی بہاولیاں ججہ عباسیاں کارہائشی 38سالہ محمداکبر اپنی بیوی آسیہ بی بی اور 4 سالہ بیٹی نور کے ہمراہ بستی اللہ رکھیہ موضع مراد واسہ موٹرسائیکل پر واپس اپنے گھرآرہا تھا کہ خان پور روڈ اڈہ قاسم کے نزدیک نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر موٹرسائیکل چھیننے کی کوشش کی‘ محمداکبر کی مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی‘ جس کی نتیجہ میں محمداکبر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا‘جبکہ 4سالہ بیٹی نور زخمی ہوگئی‘ جسے ریسکیو کی مدد سے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیا‘

جہاں اسے طبی امدادفراہم کی جارہی ہے۔جبکہ بیوی آسیہ معجزانہ طورپر محفوظ رہی‘ واقعہ کی اطلاع پر ورثاء اورعلاقہ مکینوں نے روڈ بلاک کرکے شدیداحتجاج شروع کردیا‘ تاحال احتجاج جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں