ڈی پی او عمر سلامت کی قیادت میں رحیم یارخان پولیس جرائم کے خلاف نبرد آزما ہے, ایس پی انوسٹی گیشن حبیب اللہ خان

رحیم یارخان ( ) ایس پی انوسٹی گیشن حبیب اللہ خان نے کہا ہے کہ عوام کو فوری انصاف کی فراہمی مشن ہے عوام حقائق پر مبنی شکایات درج کروائیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کھلی کچہری میں آنے والے افراد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈی پی او عمر سلامت کی قیادت میں رحیم یارخان پولیس جرائم کے خلاف نبرد آزما ہے انہیں بھی رحیم یارخان پولیس کا حصہ بن کا عوام کی خدمت کرنے کا موقع ملا ہے اور میرا مشن ہے کہ عوام کو فوری انصاف فراہم کیا جائے اس سلسلہ میں تمام تر اقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیں اس لیے عوام بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے سچ پر مبنی مقدمات درج کروائیں تاکہ انہیں بلا تاخیر انصاف کی فراہمی یقینی ہو سکے۔

انہوں نے کہاہے کہ کھلی کچہری عوام کو افسران کے قریب لائی ہے اور لوگ بہتر انداز میں اپنے مسائل پیش کر رہے ہیں اور یہ تاثر ختم ہو گیا ہے کہ افسران عوام کی دسترس سے دور ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ کھلی کچہری کے علاوہ بھی ان کا آفس اوپن ڈور پالیسی کے تحت کام کرے گا ان کے دروازے عوام کے لیے کھلے ہیں جو جب چاہے ان کے پاس اپنی شکایات کے ازالے کے لیے آسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں