پولیس کافوری رسپانس کچہ بھونگ سے دو مغوی بازیاب”

رحیم یار خان( )پولیس کی موثر کارروائی تھانہ بھونگ کے علاقہ سے نجی کمپنی کا مشروب سپلائی کرنے والے دو مغویان کو بحفاظت بازیاب کر لیاگیا,

دونوں افراد کو آج موضع گل محمد سے نجی کمپنی کا مشروب سپلائی کرنے کے دوران مسلح ڈاکوؤں نے اغواء کر لیا تھا اور کچہ کی جانب فرار ہو گئے تھے جس پر ایس پی انوسٹی گیشن کیپٹن (ر) دوست محمد کی زیر نگرانی ، ڈی ایس پی سرکل صادق آباد شہنشاہ احمد خان اور ایس ایچ او تھانہ بھونگ الیاس گورایہ نے علاقہ کو پولیس اور ایلیٹ فورس کی بھاری نفری کےساتھ تعاقب کرتے ہوئےگھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا پولیس نےانٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے خمیسے والی ٹینکی موضع شیر محمد جھک میں اغواء کاروں کو گیھرے میں لے لیاجس پر ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی پولیس نے بھی حکمت عملی سے کام لیتے ہوئے آڑوں کا استعمال کرتے ہوئے ڈاکوؤں کا بھر پور مقابلہ کیا جس پر ڈاکو دونوں مغویان کو چھوڑ کر تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے پولیس نے بہترین حکمت عملی کے زریعے ڈاکوؤں کا مقابلہ کرتے ہوئے بغیر کسی جانی و مالی نقصان کے مغویان کو بازیاب کر لیا ۔مزید علاقے کا سرچ آپریشن جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں