ملک کے دیگر حصوں کی طرح رحیم یارخان میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل ڈی پی او عمر سلامت کی قیادت میں ریلی نکالی گئی

رحیم یار خان ( )ضلعی انتظامیہ،سول سوسائٹی ،انجمن تاجراں ،وکلا برادی ،ڈاکٹرز،سیاسی و مذہبی جماعتوں ،سکول و کالجز کے طلبہ و طالبات کی طرف سے بھارتی مظالم کے خلاف اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے شہر بھر میں ریلیاں نکالی گئیں اور دعاچوک پر احتجاجی جلسہ منعقد ہوا۔

تفصیل کے مطابق ملک کے دیگر حصوں کی طرح رحیم یارخان میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل ڈی پی او عمر سلامت کی قیادت میں ریلی نکالی گئی ، کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ریلی کا آغاز12بجے سائرن بجا کر کیا گیا،ایک منٹ کی خاموشی کے ساتھ پاکستان اور کشمیر کے قومی ترانہ بجائے گئے ،کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے دعا چوک پر عوام کا جم غفیرجمع ہو گیا،ہزاروں کی تعداد میں موجود شرکاءنے پاکستان اور کشمیر کے پرچم اٹھا رکھے تھے،

دعا چوک پر ریلی جلسہ میں تبدیل ہو گئی ،جلسہ میں سینیر وکلاءرئیس ممتاز مصطفے ، حسان مصطفے صدر بار چوہدری بشیرایڈوکیٹ،سابق وفاقی وزیر چوہدری ظفر وڑایچ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو)ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر،صدر پریس کلب میا ں احسان الحق ،چوہدری نعیم شفیق، میاں سجاد علی ،بابر زمان، اسسٹنٹ کمشنر ریاست علی ،تحریک انصاف کے رہنما شمیل مرزا، فوزیہ عباس، شمائلہ ہاشمی ،صائمہ طارق، مخدوم ذولفقار حیدر سمیت کثیر تعداد میںطلبہ و طالبات ،نوجوانوں ،بچوں اور بوڑھوں خواتین نے شرکت کی ،ریلیوں اور جلوسوں میں ملی نغمے اور جنگی ترانے اورکشمیر . بنے گا پاکستان کے نعرے گونجتے رہے ،جلسہ سے خطاب میں ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل ،ڈی پی او رعمر سلامت ،ممتاز مصطفی ایڈوکیٹ ،چوہدری ظفروڑائچ اور دیگر مقررین نے کہا کہ نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم جدوجہد آزادی کی تحریک کو دبا نہیں سکتے ،

آج کا اجتماع اس بات کا ثبوت ہے کہ پوری پاکستانی قوم اپنے کشمیربھائیوں کے ساتھ ہے۔کشمیر کے لوگ تنہا نہیں پورا پاکستان ان کے ساتھ کھڑا ہے ،مظلوم کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف تمام پاکستانی متحد ہیں،بھارت کو صرف فوج نہیں بلکہ پوری پاکستانی قوم سے لڑنا ہو گا،خون کے آخری قطرے تک وطن عزیز کی حفاظت کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں