جنوبی پنجاب کا الگ سیکرٹریٹ بن چکا ہے,سیکرٹری سیپشلائز ہیلتھ جنوبی پنجاب

رحیم یار خان ( ) سیکرٹری سیپشلائز ہیلتھ جنوبی پنجاب نادر چھٹہ کا شیخ زید میڈیکل کالج وہسپتال کا تفصیلی دورہ تمام امورکا جائزہ ایمرجنسی اوردیگرڈیپارٹمنٹ کا تفصیلی معائینہ کیا۔

او پی ڈی میں تمام ڈیپارٹمنٹ میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولتوں اورڈاکٹرز کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور اپنے اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے مریضوں کو مزید بہتر سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت پرزوردیا۔انہوں نے اس بات زوردیتے ہوئے کہاکہ تمام ڈیپارٹمنٹ کے ایچ اوڈیز کو مکمل طور پر بااختیار کیاجارہا ہے تاکہ ڈیپارٹمنٹ کے امور میں بہتری لائی جاسکے اورڈیپارٹمنٹ کے مالی معاملات کو بہترانداز میں چلایا جاسکے۔ انہوں نے نئے تعمیرہونے والے سرجیکل ٹاور کابھی تفصیلی معائینہ کیا اورتعمیراتی کاموں کے حوالہ سے ضروری ہدایات دیں۔پرنسپل پروفیسر ڈاکٹرطارق احمد اورایم ایس ڈاکٹرآغا توحید احمد نے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ نئے سرجیکل ٹاور کی تعمیر سے اس خطہ کی عوام کو ایک ہی چھت کے نیچے علاج معالجہ کی سہولتیں میسر ہونگی،نئے سرجیکل ٹاور کی تعمیر سے وقتی طور پر کچھ ڈیپارٹمنٹ عارضی طور پر دوسری جگہوں پر شفٹ کئے گئے ہیں تاکہ کام چلایا جاسکے ہسپتال میں ہرطرح کے علاج کے لیے سہولتیں موجود ہیں اور مریضوں طبی سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں کے علاوہ ازیں سیکرٹری ہیلتھ نے ٹیسٹ لیبارٹریز کا بھی معائینہ کیا۔

انہوں نے اکیڈمک کونسل کی میٹنگ میں تمام ایچ اوڈیز سے ملاقات کی اورمعلومات حاصل کیں انہوں نے تمام پروفیسرز ڈاکٹرز سے تجاویز لیں اورکہاکہ اب جنوبی پنجاب کا الگ سیکرٹریٹ بن چکا ہے لہذا اب تمام معاملات جن پوسٹنگ، ٹرانسفر اوردیگر امور شامل ہیں وہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں ہی حل ہونگے، انہوں نے کہا کہ آئندہ چند دنوں میں ڈپٹی سیکرٹری ہیلتھ،ایڈیشنل سیکرٹری ہیلھ،سیکشن آفیسر شیخ زید ہسپتال کا دورہ کریں گے اوردودن یہاں قیام کریں گے تمام ڈاکٹرز، فیکلٹی، اوردیگرسٹاف سے ملاقاتیں کریں گے ان کے مسائل کے حل کے لیے رپورٹ تیارکریں گے۔ اس موقع پر تمام ڈیپارٹمنٹ کے ایچ اوڈیز، پروفیسرڈاکٹر مبارک علی چوہدری،پروفیسر ڈاکٹر مظہر جام،پروفیسر ڈاکٹر محمدسلیم لغاری،پروفیسر ڈاکٹر جمال انور، پروفیسر ڈاکٹر طارق غفور، پروفیسر ڈاکٹر شیخ خرم سلام سہگل،پروفیسر ڈاکٹر خرم منیر، پروفیسر جاویداقبال کھوکھر،پروفیسر ڈاکٹرظفراقبال، پروفیسرڈاکٹر صلاح الدین عربی، پروفیسر ڈاکٹرنصیراحمد چوہدری، پروفیسر ڈاکٹرشمع اقبال، پروفیسر ڈاکٹر عمران بشیر، پروفیسر ڈاکٹر مختیاراحمد، پروفیسر ڈاکٹر غلام فرید، پروفیسر ڈاکٹرشازیہ ماجد خان، پروفیسر ڈاکٹر نزہت رشید، ایڈیشنل ایم ایس ڈاکٹر عنبرین بھٹی، اے ایم ایس ڈاکٹرعمران بشیر، ڈی ایم ایس جنرل ومیڈیا فوکل پرسن ڈاکٹر رانا الیاس احمد سے ملاقات کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں