دہشت گردی کو ناکام بنانے کے لیے پولیس اہلکاروں کو خود کش کو روکنے کی تربیت،

رحیم یارخان ( ) دہشت گردی کو ناکام بنانے کے لیے پولیس اہلکاروں کو خود کش کو روکنے کی تربیت، شرکاء کی تین جگہ تلاشی پارکنگ کا پروگرام سے فاصلہ 100-150 فٹ دور رکھنے کا فیصلہ۔

تفصیل کے مطابق ڈی پی او عمر سلامت کی زیر صدارت ضلع بھر کے سرکل پولیس افسران اور ایس ایچ اوز و دیگر پولیس افسران کے ساتھ ہونے والی محرم الحرام کے سلسلہ میں میٹنگ میں سکیورٹی پلان پر عمل درآمد کو حتمی شکل دے دی گئی جس میں فیصلہ کیا گیا کہ جلوس و مجلس اور محرم الحرام کے سلسلہ کے کسی بھی پروگرام میں شرکاء کے لیے ایک انٹری پوائنٹ رکھا جائے گا جبکہ سکیورٹی کے تین حصار ہوں گے اور شرکاء کی تین مقامات پر تلاشی لی جائے گی۔ ایس ایچ اوز منتظمین سے رابطے میں رہیں گے اور سکیورٹی انتظامات پروگرام سے دو گھنٹے قبل مکمل کر لیے جائیں گے،

ایس ایچ اوز جلوس و مجلس کی سکیورٹی اپنی نگرانی میں لگوائیں گے اور اسے موئثر رکھنے کے لیے بار بار چیکنگ کا سلسلہ جاری رکھیں گے تا وقت اے کہ پروگرام اختتام پژیر ہو جائے اور پروگرام کا آخری شریک تک پروگرام کی جگہ سے رواانہ نہ ہوجائے۔ ڈی پی او نے پولیس افسران کو بتایا کہ آپ سب بخوبی واقف ہیں کی دہشت گرد کا کوئی مذہب ہوتا ہے نہ شناخت اس لیے وہ کسی بھی روپ میں آسکتا ہے کہ آپ کی وردی کے روپ میں بھی اس لیے کسی بھی فورس کی وردی میں آنے والے افسر اور اہلکار کو بھی ڈیوٹی پر مامور اہلکار اور رضا کار چیک کریں گے، تلاشی لیں گے اور اس کی وہاں آمد کی وجہ معلوم کریں گے، ہر سرکاری گاڑی کے متعلق بھی یہی حکم ہے۔

ایس ایچ اوز و ایس ڈی پی اوز ایس او پی کے مطابق گشت کریں گے اور مجمع خلاف قانون کا سامان گاڑی میں رکھیں گے۔ منتظمین سے روٹ اور وقت کی پابندی کروائی جائے گی۔ لاؤڈ سپیکر ایکٹ پر سختی سے پابندی کروائی جائے گی، پولیس فورس کے افسران دیگر تمام ذمہ دار اداروں سے رابطہ رکھیں گے۔ مخصوس جلوس و مجالس کی ویڈٖیو ریکارڈنگ ہو گی اور سی سی ٹی وی کیمروں سے نگرانی ہوگی۔ رضا کاران اپنے کارڈ اپنے سینے پر واضع جگہ پر آویزاں کریں گے تاکہ ان کی شناخت واضع ہو۔ اس سلسلہ میں پولیس اہلکاروں کو دہشت گرد کی شناخت، خود کش حملہ آور پر قابو پانے کی تربیت دی گئی ہے اور پروگرام کے گرد خالی اور اونچی عمارتوں پربھی پولیس ڈیوٹی لاگائی جائے گی۔ ڈی پی او نے حکم دیا کہ ہرپروگرام کے مقام سے پارکنگ کا فاصلہ 100 تا 150 فٹ رکھا جائے گا،

اپنا تبصرہ بھیجیں