جس طرح جیت کو خوشی سے قبول کیاجاتا ہے اسی طرح ہارکو بھی کھلے دل سے تسلیم کرنا ہی ایک اچھے کھلاڑی کی پہچان ہے۔ میاں امتیاز احمد

رحیم یارخان( ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی جنرل سیکرٹری وسابق ایم این اے میاں امتیاز احمد نے کہاکہ کھیل انسان کوڈسپلن اورقوت برادشت سکھاتے ہیں، کھیل انسانی زندگی کی نشوونما کے لیے بہت ضروری ہیں اس سے ذہنی اورجسمانی قوت میں اضافہ ہوتا ہے اورکھیلوں سے ہمارے میدان آباد اگر آباد ہونگے تو ہسپتالوں میں ویرانی چھاجائے گی نئی نسل کو ڈیجیٹل دورسے نکال کر کھیلوں کے میدان میں لاناہم سب کی ذمہ داری ہے۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے گذشتہ روز گلشن بیکری روڈ میں سن رائز تائیکوانڈو مارشل آرٹس سنٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا، انہوں نے کہاکہ ضلع میں تائیکوانڈو مارشل آرٹس کے روح رواں ورلڈ چلڈرن سپورٹس کمیٹی پاکستان کے جنرل سیکرٹری شکیل یوسف ہیں جنہوں نے اب تک ہزاروں تائیکوانڈو کھلاڑی تیار کئے اورملک گیر شہرت پائی۔

انہوں نے تقریب میں موجود تمام کھلاڑیوں پریہ بات زوردیکر کہی کہ ہارجیت کھیل کاحصہ ہے اورجس طرح جیت کو خوشی سے قبول کیاجاتا ہے اسی طرح ہارکو بھی کھلے دل سے تسلیم کرنا ہی ایک اچھے کھلاڑی کی پہچان ہے۔ اس موقع پر شکیل یوسف نے مہمان خصوصی میاں امتیاز احمدکو مکمل بریفنگ دی۔ اس موقع پر سابق صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب قیصرغفورچوہدری،توقیر خان،میاں محمد اشرف،میاں اخترعلی،انسٹرکٹر لیاقت علی، جام احسان الہیٰ، گل خان اے ایس آئی، ضلعی صدر ڈسٹرکٹ تائیکوانڈو ایسوسی ایشن ظفراقبال، سیکرٹری امیر جاوید، انسٹرکٹر و اونر سن رائز تائیکوانڈو مارشل آرٹس سنٹر نعمان اشرف ودیگر موجودتھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں