صحافت خواتین کو بااختیار کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔ شرکاء ورکشاپ

رحیم یار خان( ) ٹی ڈے ای اے اور فافن کے تعاون سے سماج ڈویلپمنٹ فاونڈیشن کے زیر اہتمام ضلعی صحافیوں کے لئے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

ورکشاپ مںیں رحیم یار خان کے صحافیوں نے شرکت، ورکشاپ کا مقصد صحافیوں کو خواتین کی ساست میں شمولیت سیمت دیگرکام کرنے والی خواتین کے مسائل کے حوالے سے بتایا گیا اور اس نسبت سے رپورٹنگ کرنے کی بابت آگاہ کرنا تھا۔

شرکاء کی جانب سے ورکشاپ کو بھرپور سراہا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹرسٹ فار ڈیموکریٹک ایجوکیشن اینڈ اکاؤنٹبلٹی اور فافن کے تعاون سے سماج ڈویلپمنٹ فاونڈیشن کے زیر اہتمام ضلعی صحافیوں کے لئے پہلے راؤنڈ کے تحت ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ میں ڈسٹرکٹ پریس کلب کے صحافیوں خاص طور پر ڈسٹرکٹ پریس کلب کے صدر راو نعمان اسلم اور جنرل سیکرٹری جی ایم حیدر اور سیکرٹری اطلاعات صدیق بلوچ نے شرکت کی۔

سماج ڈویلپمنٹ فاونڈیشن کے منیجر پروگرامز زبیر احمد ، ڈسٹرکٹ کورڈینیٹر ضیاء الرحمٰن اور سنگت ڈویلپمنٹ فاونڈیشن سے ٹرینر میڈم شہناز اور سماج ڈویلپمنٹ فاونڈیشن سے میڈم خدیجہ جہانگیر نے شرکاء کو تربیت فراہم کی ۔ ٹریننگ ورکشاپ کا مقصد صحافیوں کو خواتین کی سیاست میں شمولتت سمت اور دیگرکام کرنے والی خواتین کو زیر بحث لانا تھا ، اوردیگر سماجی مسائل سمیت خطرات سے دوچار محروم طبقات کے مسائل کو بھی موضوع گفتگو بنایا گا جہاں شرکاء کو اس نسبت رپورٹنگ کرنے اور مسائل کو اجاگر کرنے کے بارے میں تفصیلی بریف کیا گیا۔ شرکاء کو دوران تربیت بتایا گیا کہ خواتین کو بااختیار کرنے میں صحافت معاشرے میں کس قدر اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔

مزید اس موقع سماج ڈویلپمنٹ فاونڈیشن کے منیجر پروگرامز زبیر احمد نے فافن اور ٹی ڈے ای اے کا تعارف کروایا اور شرکاء کو بتایا کہ سماج ڈویلپمنٹ فاونڈیشن ،الیکشن کمشن آف پاکستان کے ساتھ مل کر خواتین کے شناختی کارڈ بنوانے اور ووٹ رجسٹریشن کے حوالے سے بھی کام کررہی ہے۔ شرکاء کی جانب سے تربیتی ورکشاپ کو بھرپور سراہا گیا،

اپنا تبصرہ بھیجیں