پولیس فلیگ مارچ کا مقصد عوام احساس تحفظ پیدا کرنا اور شرپسند عناصر کو پیغام دینا تھا, ڈی پی او عمر سلامت

رحیم یارخان ( ) محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے کے لیے پولیس کا فلیگ مارچ۔ فلیگ مارچ میں سٹی سرکل۔ صدر سرکل پولیس، ایلیٹ فورس، ٹریفک پولیس، سکیورٹی برانچ اور محافظ پولیس اسکارڈ کے دستوں نے حصہ لیا۔ پولیس فلیگ مارچ کا مقصد عوام احساس تحفظ پیدا کرنا اور شرپسند عناصر کو پیغام دینا تھاکہ پولیس ہر قسم کے حالات سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہے،

خان پور، لیاقت پور اور صادق آباد میں بھی فلیگ مارچ کیا گیا۔ تفصیل کے مطابق ڈی پی او عمر سلامت کے حکم پر ضلع بھر میں پولیس نے فلیگ مارچ کیا سٹی سرکل اور صدر سرکل پولیس نے سٹی ایریا میں مشترکہ فلیگ مارچ کیا۔ تفصیل کے مطابق ڈی پی او عمر سلامت کے حکم پر ضلع بھر میں عوام میں احساس تحفظ بڑھانے کے لیے پولیس نے فلیگ مارچ کیا۔ سٹی اور صدر سرکل پولیس نے ڈی پی او عمر سلامت کی سربراہی میں سٹی ایریا میں فلیگ مارچ کیا۔ فلیگ مارچ کا اغاز صادق شہید پولیس لائن سے ہوا مارچ میں ڈی پی او عمر سلامت، اے ایس پی سلیم شاہ، ڈی ایس پیز عباس اختر، فیاض احمد پنسوتہ ایس ایچ اوز سٹی و صدر سرکل، انچارج ٹریفک پولیس جام ریاض احمد، انچارج ایلیٹ فورس محمد منیر، انچارج سکیورٹی برانچ حسن اقبال، انچارج لائسنس برانچ سید توقیر شاہ، ضلعی پولیس، ایلیٹ فورس، ٹریفک پولیس کے دستوں اور محافظ پولیس اسکارڈ نے بھی فلیگ مارچ میں شرکت کی۔

فلیگ مارچ پولیس لائن سے شروع ہو کر ڈی ایچ او چوک، سٹی پارک چوک، سٹی پل، ریلوے چوک، بلیجیم چوک، یونی لیور پل، نورے والی پل، ہوائی اڈا روڈ، وائرلیس پل، اڈا گلمرگ، عسکری چوک، جگنو چوک، جیل چوک سے ہوتا ہوا واپس پولیس لائن پہنچ کر اختتام پذیر ہوا جہاں پر ڈی پی او عمر سلامت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرامن محرم الحرام ان کی اس وقت کی ترجیحی ہے جس کے لیے پوری تیاری کے ساتھ میدان میں ہیں، ہر قسم کی شرپسندی کو آہنی ہاتھوں سے کچلا جائے گا۔ عوام بھی چوکس رہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں