گریس لائف چرچ میں کرسمس کیک کاٹنے کی تقریب”

رحیم یار خان( ) گریس لائف چرچ میں کرسمس کیک کاٹنے کا اہتمام کیا گیا

,جس میں ندیم رضا ، عبدالحمید، ندیم گلزار، قاسم گل، اعجاز ، سلطان رائے اور ابوبکر نے بچوں میں کرسمس تحائف تقسیم کیے۔ شرکاء کی طرف سے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد پیش کی گئی. اس موقع پر پاسٹر سہیل بابر نے بھی سب مہمانوں کو گرمجوشی سے خوش آمدید کہا۔ قاسم گل نے کہا کہ تمام مزاہب محبت اور امن کا درس دیتے ہیں ہم سب پاکستانی ہیں سب نے مل کر اس کی تعمیر و ترقی کے لیے کام کرنا ہے۔ پاسٹر سہیل بابر نے کہا کے خداوند یسوع مسیح کی آمد ساری دنیا کے لئے صلح اور نجات کا سبب ہے اور ہم سب کو بھی مل کر امن اور سلامتی سے رہنا چاہیے. آخر میں ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

دوسری طرف ضلع رحیم یار خان بھر میں کرسمس کا پر امن انعقاد ڈی پی او کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء کے چرچ ہائے کے دورے سکیورٹی ہائی الرٹ رہی۔ کریسچن کمیونٹی کا پولیس سکیورٹی پر اظہار اطمینان ڈی پی او کی اہلکاروں کو ہدایات و شاباش۔ تفصیل کے مطابق 25 دسمبر کے روز ضلع بھر میں کریسچن کمیونٹی کا تہوار کرسمس مذہبی جوش و جذبے سے منایا گیا جس میں ملکی سلامتی ترقی اور ملکی سلامتی کے ذمہ دار اداروں کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں، اس موقع پر ضلع رحیم یارخان میں کرسمس کے 48 پروگرام منعقد ہوئے جن کی سکیورٹی کے لیے ڈی پی او کیپٹن(ر) محمد علی ضیاء کی ہدایات اور احکامات پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات عمل میں لائے گئے تھے، انہوں نے اس موقع پر مختلف چرچ ہائے کا دورہ کرتے ہوئے اہلکاروں کو سکیورٹی کے بارہ میں ہدایات دیں اور چرچ ہائے کے ذمہ داروں سے بھی ملے جنہوں نے پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے بہترین انتظامات پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا، ضلع بھر میں کرسمس کے تمام پروگرام اپنے شیڈول کے مطابق منعقد ہوئے اس دوران پولیس کی جانب سے سکیورٹی ہائی الرٹ رہی اور مقررہ وقت میں پر امن طور پر اختتام پذیر ہو گئے جس پر ڈی پی او کیپٹن(ر) محمد علی ضیاء نے سکیورٹی فرائض کی ادائیگی میں پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرنے اور اسے فول پروف رکھنے پر پولیس کے تمام ونگز سے تعلق رکھنے والے اہلکاروں کو شاباش دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں