بہاولپور ڈویژن کی ٹیم نے دوسرا کبڈی ٹورنامنٹ جیت لیا”

رحیم یارخان( ) دوسرا رائل بشیرگارڈن کبڈی ٹورنامنٹ کا فائنل بہاولپورڈویژن ڈویژن اورساہیوال ڈویژن کی ٹیموں کے مابین کھیلاگیا۔

مہمان خصوصی اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب چوہدری منظوراحمد وڑائچ ایڈووکیٹ تھے،جبکہ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل آف پاکستان چوہدری رمضان شمع ایڈووکیٹ، سابق ناظم کوٹسمابہ جام امان اللہ،چوہدری سلطان احمد بندیشہ، صدر ڈسٹرکٹ پریس راؤ محمد نعمان اسلم، جنرل سیکرٹری جی ایم حیدرمہمان اعزازتھے۔دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل پیش کیا اورخوب پنجہ آزمائی کی،سنسنی خیز مقابلہ کے میں بہاولپورڈویژن کی ٹیم نے 35پوائنٹ کے مقابلہ میں ساہیوال ڈویژن کی ٹیم کو 29پوائنٹ سے ہراکر کپ اپنے نام کرلیا۔

جیتنے والی اوررنراپ ٹیم کو مہمان خصوصی چوہدری منظوراحمد وڑائچ نے ٹرافیاں اورکھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔اس موقع پر آرگنائزر چوہدری گلزاراحمدڈھلوں کو مہمان خصوصی نے شاندارالفاظ میں خراج تحسین پیش کیا،اورکہاکہ کھیلوں کے ذریعے معاشرے میں امن اوربھائی چارے کی فضا کو ممکن بنایاجاسکتا ہے اورصحت مندانہ سرگرمیوں کے ذریعے نوجوانوں میں مثبت روجحان کو فروغ دیا جاسکتا ہے، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آرگنائزر ٹورنامنٹ چوہدری گلزاراحمدڈھلوں نے کہاکہ کھیلوں کی سرپرستی کرنا معاشرے کے تمام افراد کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ تفریح کے مواقع لوگوں کو فراہم کریں جس سے نوجوان نسل منفی سرگرمیوں سے دوررہے اوراپنے وسیب کے علاقائی کھیلوں کے فروغ کا باعث بنے گا۔اس موقع پر چوہدری اعجاز احمد وڑائچ،چوہدری محمدطارق اعجاز وڑائچ، چوہدری ثاقب اعجاز وڑائچ،شہزاد وڑائچ، اورشائقین کبڈی کی ایک کثیر تعداد موجودتھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں