قومی شاہراہ پر کھڑے ٹرک سے دو افراد کی تشدد شدہ نعشیں برآمد،

رحیم یارخان( ) قومی شاہراہ پر کھڑے ٹرک سے دوافرادکی تشددشدہ نعشیں برآمد،

قتل ہونے والے دونوں افراد کاتعلق خیبرپختونخوا کے ضلع دیرسے نکلا، پولیس نے دونوں نعشیں تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی، پولیس نے ٹرک تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کردی۔ ٹرک ملتان سے کشمور(سندھ) جارہا تھا، تفصیل کے مطابق گزشتہ روز پولیس نے قومی شاہراہ پرکھڑے ٹرک کو مشکوک جان کر جامہ تلاشی کی توٹرک سے دو افراد کی تشدد شدہ نعشیں برآمد ہوگئی، جن کی شناخت 55سالہ حاجی بادشاہ لقمان اور45سالہ نوشاد کے نام سے ہوگئی، جن کاتعلق خیبرپختنوخوا کے ضلع دیر سے تھا،جنہیں قتل کرنے کے بعد نعشوں کوغائب کرنے کیلئے دوسری جگہ منتقل کیا جارہاتھا،

پولیس نے ٹرک نمبریC-2934کوتحویل میں لے کر دونوں نعشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کرنے کے بعد کارروائی شروع کردی,

اپنا تبصرہ بھیجیں