بلا مقابلہ کامیابی پر ہم اللہ تعالیٰ کے بعد تمام ممبران اور سینئر دوستوں کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں”

رحیم یار خان (پ ر) ڈسٹرکٹ پریس کلب رجسٹرڈ رحیم یار خان کے سالانہ انتخابات کا آخری مرحلہ بھی مکمل ،

پروفیشنل جرنلسٹ الائنس کے جاوید اقبال چوہدری صدر بلال حبیب جنرل سیکرٹری سمیت پورا پینل بلا مقابلہ منتخب ،نوٹیفکیشن جاری ،تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ پریس کلب کے انتخابات برائے 2022 کا شیڈول کے مطابق یکم جنوری کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ پر صرف پروفیشنل جرنلسٹ الائنس کے 15 رکنی پینل نے کاغذات جمع کروائے ۔گزشتہ روز چیرمین الیکشن کمیشن عاصم صدیق نے ممبران ابرار بھٹی اور محمد سہیل پاشا کے ہمراہ عہدیداروں کے بلا مقابلہ کامیابی کا اعلان کیا اور منتخب عہدیداروں کو نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔

جاری کیے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق جاوید اقبال چوہدری صدر بلال حبیب جنرل سیکرٹری ،فاروق احمد سندھو سینئر نائب صدر،رانا وسیم ممتاز،انوارالحق رامے سیکرٹری فنانس، چوہدری محمد حفیظ جوائنٹ سیکرٹری محمد سلیم چشتی سیکرٹری اطلاعات ممبران ایگزیکٹو میاں محمد شوکت ،محمد اقبال ،سکندر زماں ،حسین احمد ،ظہیر ملک ،ارسلان شوکت مہاندرہ ،غلام حیدر منگریو اور عامر بھٹی پر مشتمل کابینہ بلا مقابلہ کامیاب ہوئی ۔اس موقع پر سابق صدر راؤ نعمان اسلم اور جنرل سیکرٹری جی ایم حیدر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم 2021 میں تمام ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہیں ،اور نومنتخب صدر ،جنرل سیکرٹری اور ان کی کابینہ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔

نو منتخب صدر جاوید اقبال چوہدری اور جنرل سیکرٹری بلال حبیب نے کہا کہ بلا مقابلہ کامیابی پر ہم اللہ تعالیٰ کے بعد تمام ممبران اور سینئر دوستوں کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں ۔انشاءاللہ آپ تمام دوستوں کے تعاون سے ممبران کی بلا تفریق خدمت اور آئین کی پاسداری کریں گے ۔۔انھوں نے کہا کہ سابق صدر راؤ نعمان اسلم اور جنرل سیکرٹری جی ایم حیدر کی گزشتہ سال بہترین حکمت عملی سے آج تمام ممبران ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہوئے ہیں ۔جو دوست اب بھی خود کو اپوزیشن سمجھتے ہیں میں انہیں دعوت دیتا ہوں کہ آئیں محبتیں بانٹیں اور اس پلیٹ فارم کو مضبوط بنانے کیلئے مل کر کام کریں ۔۔تمام ممبران ہمارے لیے قابل احترام ہیں ۔

انھوں نے سینئر ساتھیوں مخدوم غلام عباس ،حبیب اللہ ملک میاں جمیل اظہر ،میاں احسان الحق ،محمد عارف ڈوگر ،راؤ نعمان اسلم ،قیصر غفور چوہدری ،جی ایم حیدر ۔چوہدری محمد شہباز ،عاصم صدیق ،فاروق ریاض گجر اور تمام ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بھر پور حمایت نے بلا مقابلہ کامیابی میں مثالی کردار ادا کیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں