تین صوبوں کے سنگم اور پنجاب کے آخری ضلع رحیم یارخان میں انڈسٹریل سٹیٹ کی جگہ کم، مزید ایک ہزار ایکٹر زمین دی جائے”

رحیم یارخان( ) تین صوبوں کے سنگم پر واقع ضلع رحیم یارخان سپیشل اکنامک زون بننے کے بعد یہاں انڈسٹریل کا روجحان بہت زیادہ بڑھ گیاہے،موجودہ انڈسٹریل سٹیٹ میں جگہ کم پڑچکی ہے جو جگہ تھی وہ فروخت ہوچکی ہے نئی انڈسٹریز اورکارخانے لگانے کے لیے مزید ایک ہزار ایکڑ کی ضرورت ہے تاکہ باہر سے آنے والے انڈسٹریل کو آسانی سے جگہ مل سکے اورصنعت کو فروغ مل سکے، جس سے بیروزگاری کا خاتمہ ہوگا۔

ان خیالات کااظہار گروپ لیڈر رحیم یارخان چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری وسابق صدر عبدالرؤف مختار، سابق صدر چوہدری محمد شفیق علیم اورصدر رحیم یارخان چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری چوہدری جاویدارشاد نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ تین صوبوں کے سنگم اورپنجاب کا آخری ضلع رحیم یارخان میں انڈسٹریل سٹیٹ جس کو مزید ایک ہزار ایکٹر زمین کی ضرورت ہے حکومت فوری طور انڈسٹریل سٹیٹ کے لیے مزید ایک ہزار ایکٹر زمین خریداری کی منظوری دے،انہوں نے کہاکہ M 6 موٹر وے جو کہ سکھر سے حیدر آباد تک تکمیل کے بعد یہاں کراچی کے انڈسٹریل انڈسٹریز لگانے میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں چونکہ موجودہ سٹیٹ میں نئی انڈسٹری لگانے کی جگہ نہیں ہے اس لیے حکومت فوری طور پر ترجیحی بنیادوں پر جگہ مہیا کرے, اس کے ساتھ سوئی گیس کی فراہمی اوردیگر سہولیات کو یقینی بنایاجائے تاکہ صنعتوں کو فروغ مل سکے اوربے روزگاری کا خاتمہ ہو,

انہوں نے مزیدکہا کہ رحیم یارسمیت جنوبی پنجاب کے بہت سارے اضلاع سے لوگ کراچی میں مزدوری کررہے ہیں یہاں نئی انڈسٹریز لگنے سے یہ لوگ واپس آکر یہیں سے اپنا روزگار حاصل کرسکیں گے اورصنعتوں کو فروغ ملے ملک معاشی طور پر ترقی کرے گا۔انہوں نے کہاکہ رحیم یارخان چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری اس سلسلہ میں اپنا بھرپورکردار اداکررہاہے حکومت وسائل مہیا کرکے بہت سارے مسائل کاخاتمہ ہوجائیگا

اپنا تبصرہ بھیجیں