ڈسٹرکٹ پریس کلب (رجسٹرڈ) کی بلامقابلہ نومنتخب کابینہ کو مبارک بادوں کا سلسلہ جاری،

رحیم یارخان( )ڈسٹرکٹ پریس کلب (رجسٹرڈ) کی بلامقابلہ نومنتخب کابینہ کومبارک بادوں کاسلسلہ جاری،

چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئرنائب صدر معروف سیاسی وسماجی رہنماء چوہدری محمداشرف کی قیادت میں کاروباری شخصیات کے وفد اور جے یو آئی کے صوبائی رہنماء قاری ظفراقبال شریف، عامرفاروق عباسی، انس ظفر،ایگزیکٹو ممبر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری شفیق الرحمٰن اور اپیکا کے وفد جس کی قیادت ضلعی صدر اپیکا چوہدری محمد بوٹا، ندیم درانی، رانا قاسم، چوہدری تنویر شاکر، ودیگر نے ڈسٹرکٹ پریس کلب میں نومنتخب صدر جاوید اقبال چوہدری، جنرل سیکرٹری بلال حبیب سمیت پوری کابینہ کومبارک بادپیش کی اورپھولوں کے ہارپہنائے،

اس موقع پرچوہدری محمد اشرف، چوہدری شوکت حیات، قاری ظفراقبال شریف اور چوہدری محمد بوٹا نے اپنے اپنے اظہارخیال میں کہاکہ ڈسٹرکٹ پریس کلب رحیم یارخان صحافتی حوالے سے شہرکے مسائل اجاگرکرنے میں ہمیشہ اہم کرداراداکرتاآرہاہے، نئی کابینہ سینئرصحافیوں پرمشتمل ہے بلاشبہ ان کی بلامقابلہ کامیابی پراہلیان شہربھی خوش ہے،

پریس کلب 2022ء کے انتخابات میں بلامقابلہ کامیابی پرنومنتخب صدرجاویداقبال چوہدری، جنرل سیکرٹری بلال حبیب، سینئر نائب صدرفاروق احمدسندھو، نائب صدر راناوسیم ممتاز، جوائنٹ سیکرٹری حفیظ چوہدری، فنانس سیکرٹری میاں انوارالحق رامے، سیکرٹری اطلاعات محمدسلیم چشتی، ممبران مجلس عاملہ میاں محمد شوکت، محمداقبال، ظہیرانورملک، سکندرزمان، حسین احمد، ارسلان شوکت مہاندرہ،غلام حیدر منگریو اور محمد عامر بھٹی کودل کی اتھاہ گہراؤں سے مبارک بادپیش کرتے ہیں، چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری کے ایگزیکٹوممبرز چوہدری شوکت حیات،چوہدری عظمان اصغر، صدر بانوبازار حاجی محمداسلام نورانی، شوکت علی، عثمان کھوکھر، چیف ایگزیکٹو آروائی کے سکول سسٹم محمد احمدمصطفیٰ، وقاص مہاندرہ ایڈووکیٹ، رضوان اخترایڈووکیٹ، چوہدری فضل کریم نمبردارسمیت دیگرسیاسی،سماجی وکاروباری رہنماؤں نے نومنتخب کابینہ کے لیے نیک خواہشات کااظہارکیا،

اس موقع پرنومنتخب صدرجاویداقبال چوہدری، جنرل سیکرٹری بلال حبیب نے مبارک باددینے کے لیے آنے والے سیاسی سماجی وکاروباری رہنماؤں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ہم صحیح معنوں میں ڈسٹرکٹ پریس کلب کوصحافتی سرگرمیوں کامرکزبنائیں گے اورپہلے کی طرح آگے بھی پریس کلب کے پلیٹ فارم سے شہری مسائل کو بھرپور طریقے سے اجاگرکیاجائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں