میاں اعجازعامر کی شہر کیلئے ایک اور کاوش رنگ لے آئی”

رحیم یارخان( ) سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی میاں اعجازعامر کی شہر کیلئے ایک اور کاوش رنگ لے آئی‘

پنجاب سمال سٹیز اور ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے تعاون سے رحیم یارخان سمیت پنجاب کے 7شہروں کیلئے فنڈز کی منظوری دیدی گئی جس کے تحت رحیم یارخان کو 22ارب روپے کے فنڈز ملیں گے۔ تفصیل کے مطابق پنجاب سمال سٹیز اور ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے ایک وفد نے 4نومبر 2021ء کو چیئرمین میونسپل کمیٹی میاں اعجازعامر سے ملاقات کی تھی جس میں وفد کے بتایا کہ پنجاب سمال سٹیز اور ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے اربن ڈویلپمنٹ پروگرام کیلئے پنجاب کے 7شہروں کا چناؤ کررہا ہے جس پر میاں اعجازعامر نے وفد کو شہری مسائل اور میونسپل کمیٹی کے محدود وسائل بارے تفصیل سے آگاہ کرتے ہوئے رحیم یارخان شہر کو اس پراجیکٹ میں شامل کرنے کی درخواست کی تھی۔

بعدازاں مختلف مراحل سے گذرتے ہوئے پنجاب سمال سٹیز اور ایشین ڈویلپمنٹ بینک نے رحیم یارخان شہر کو اس پراجیکٹ کا حصہ بناتے ہوئے 22ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دیدی۔ اس فنڈ سے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ‘ صفائی اور سیوریج کیلئے مشینری‘ٹریکٹر ٹرالیاں‘ ونچ مشین‘ سکراینڈ جٹنگ مشینری‘ کارپٹ روڈز‘ پارکس‘ گرین بیلٹ‘ سٹریٹ لائٹس اور واٹرسپلائی کی امپرومنٹ سمیت دیگر شہری مسائل حل کئے جائیں گے۔ منصوبہ ٹینڈرز کے مراحل میں داخل ہوگیا ہے اور بہت جلد منصوبوں پر کام شروع کردیا جائے گا۔ شہر کی سرکردہ سیاسی سماجی شخصیات نے سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی میاں اعجازعامر کی شہر کیلئے کی جانیوالی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی میاں اعجازعامر نے بلدیہ کا چارج سنبھالا ہے تو شہر کی حالت بدلنے کیلئے بے پناہ کام کیا۔ انہوں نے کہاکہ بلدیاتی اداروں کی مدت ختم ہوگئی لیکن سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی میاں اعجازعامر جاتے جاتے بھی شہر کیلئے اتنا بڑا منصوبہ منظور کراگئے جس سے شہریوں کو درپیش بہت سارے مسائل حل ہوجائیں گے,

اپنا تبصرہ بھیجیں