تاجرخوشحال ہوگا تو ملک خوشحال ہوگا” چوہدری جاوید ارشاد

رحیم یارخان( ) چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر چوہدری جاویدارشاد نے کہاکہ تاجرخوشحال ہوگا تو ملک خوشحال ہوگا،تاجر برادری کو سہولتوں کی فراہمی کے بغیر ملکی ترقی کاخواب پورا نہیں ہوسکتا،دوسال سے تاجر برداری کرونا کی وجہ سے شدید مالی بحران کاشکارہے حکومت فوری طور پر چھوٹے کاروباری اورتاجرطبقہ کو ریلیف فراہم کرے،بجلی کے بلوں پر بلاجواز ٹیکسز کانفاذنہ صرف عوام کے لیے نہیں بلکہ کاروباری طبقہ کے لیے بھی مالی بوجھ ہے بجلی کے بلوں بلاجواز ٹیکسز واپس لیے جائیں۔

اپنے آفس میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری جاویدارشاد نے کہاکہ سی پی ڈی آئی کی جانب سے پاکستان میں بجٹ شفافیت کی صورتحال پر مبنی دوسری سالانہ رپورٹ جاری کر دی گئی۔ رپورٹ میں وفاقی اور صوبائی سطح پربجٹ سازی کے عمل میں پائی جانے والی خامیوں کی نشاندہی کی گئی ہے اور مطالبہ کیا گیا ہے کہ بجٹ تجاویز کو وسیع پیمانے پر شہری گروپوں، سرکاری اداروں اور اہم شراکت داروں کیساتھ زیربحث لایا جائے۔

بجٹ اخراجات سے متعلق سہ ماہی،ششماہی یا سالانہ رپورٹس کے باقاعدہ اجرا ء سمیت سالانہ آڈٹ رپورٹس آڈیٹر جنرل کی ویب سائٹس پر اپ لوڈ کی جائیں۔ بجٹ سازی کے عمل میں سٹیک ہولڈرز کی شمولیت کو قانونی تحفظ دیا جائے اور سرکاری اداروں کو پابند کیا جائے کہ وہ بجٹ سازی کے مختلف مراحل کے دوران مختلف طبقات سے مشاورت کریں۔ خصوصا بجٹ سازی اور اس پر عملدرآمد کے دوران ممبران اسمبلی کے کردار کو بڑھایا جائے۔ اوربجٹ میں خاص طور پرعوام اورکاروباری طبقہ کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مہیاکیاجائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں