قائم مقام ڈی پی اوحبیب اللہ خان کی پاک آرمی کے شہید محمد آصٖف اور کنسٹبل شہید سرفراز احمد کے گھر آمد،

رحیم یارخان( ) قائم مقام ڈی پی او و ایس پی انوسٹی گیشن حبیب اللہ خان کی پاک آرمی کے شہید محمد آصٖف اور کنسٹبل شہید سرفراز احمد کے گھر آمد،

بچوں اور اہل خانہ سے ملاقات شہداء کی قربانیوں پر ورثاء کو خراج تحسین پیش کیا، تحائف اور گلدستے پیش کئے فاتح خوانی کی۔ تفصیل کے مطابق یوم دفاع کے موقع پر ملک بھر کی طرح رحیم یارخان میں بھی شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار یکجہتی اور شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے شہداء کے گھر گئے۔

محکمہ پولیس کی جانب سے قائم مقام ڈی پی او و ایس پی انوسٹی گیشن حبیب اللہ خان بھی ایس ایچ او تھانہ صدر رحیم یارخان محمد رمضان چھ ستمبر کی شام آفس ٹائم کے بعد پاک آرمی کے شہید کیپٹن محمد آصف شہید اور کنسٹیبل سرفراز شہید کے گھر گئے اور ان کے اہل خانہ، بچوں اور والدین سے ملاقات کر ان کو تحائف اور گلدستے پیش کئے بچوں کے سر پر دست شفقت رکھا اور انہیں پیار کیا ایس پی حبیب اللہ خان نے بچوں سے گفتگو کی ان کی تعلیم اور کھیل و دلچسپی کے بارے میں بات چیت کی۔

شہداء کے والدین، بھائیوں اور دیگر ورثاء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بلا شعبہ شہداء کا کوئی نعم البدل نہیں لیکن ان کا مرتبہ ہم سب کا سر بلند رکھے ہوئے ہے ان کی عظیم قربانیاں معاشرے میں امن اور ہماری آزادی کی ضامن ہیں انہوں نے اس موقع پر فاتح خوانی کی اور شہداء کی بلندی درجات کی دعا کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں