ای سٹامپ وائٹ پیپر پر فیملی کورٹ کا پہلا فیصلہ جاری”

رحیم یارخان ( ) ای سٹامپ وائٹ پیپر کا اجراء،پنجا ب بھرمیں پہلی بار فیملی کورٹ میں ای سٹامپ وائٹ پیپرپر فیصلہ جاری۔

تفصیل کے مطابق سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو حکومت پنجاب کی جانب سے 23دسمبر2021ء کو جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب کے 32اضلاع میں ای سٹامپ وائٹ پیپر کا نفاذ3جنوری 2022ء سے عمل میں لایاگیا جس کے تحت رحیم یارخان میں فیملی جج ندیم اصغر ندیم کی کورٹ میں پورے پنجاب میں پہلی بارتسلیم بی بی بنام عبدالشکوردعویٰ خرچہ نان ونفقہ میں ای سٹامپ وائٹ پیپرپر فیصلہ جاری کیا گیا ,

واضح رہے کہ حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں بنک آف پنجاب اور اسٹامپ فروشوں کو 3جنوری سے وائٹ پیپر کے نفاذ پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایات جاری کی گئی ہیں،مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ 500روپے سے کم مالیت کے نان جوڈیشل اسٹامپ کیو آر کوڈ، بار کوڈ اور16ہندسہ کے منفرد شناختی نمبر کے ساتھ وائٹ پیپر پر جاری ہوں گے جو کہ 3جنوری2022ء سے صوبہ بھر میں نافذ العمل ہو گیا ہے،

اپنا تبصرہ بھیجیں