ملزمان تھانہ کی حوالات سے بھاگ گئے”ایس ایچ او معطل”

رحیم یار خان ( ) رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 2 ملزمان تھانہ کی حوالات سے بھاگ گئے‘ ایڈیشنل آئی جی کا نوٹس‘ ایس ایچ او معطل‘ ڈی ایس پی سے جواب طلبی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم جاری کر دیا‘ ڈی پی او کوذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم۔

تفصیل کے مطابق گزشتہ سے پیوستہ رات تھانہ سٹی صادق آباد کی حوالات میں قید ملزمان ندیم اور شیراز شاہ رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے حوالات کے روشن دان سے فرار ہو گئے۔ ایڈیشنل آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) ظفر اقبال نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او سٹی صادق آباد نوید نواز واہلہ اور دیگر ملزمان کو معطل کر دیا۔
ڈی ایس پی صادق آباد زبیر بنگش سے جواب طلب کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رحیم یار خان کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء کو ذمہ دار آفیسران کے خلاف کارروائی کا حکم جاری کیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے ایس ایچ او کو معطل کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں اور ملزمان کے خلاف ایس پی کو انکوائری آفیسر مقرر کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں