دیوار منہدم ہونے کے باعث 6 بچوں کی ہلاکت کا معاملہ”

رحیم یار خان( ) ڈپٹی کمشنر مہتاب وسیم اظہر کا تحصیل صادق آباد کے نواحی علاقہ رحیم آباد کی بستی کلواڑ میں خستہ حال دیوار منہدم ہونے کے باعث 6 بچوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار

ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر صادق آباد کو فوری موقع پر پہنچنے کی ہدایت کر دی,
ابتدائی معلومات کے مطابق خستہ حال دیوار منہدم ہونے کے باعث10بچے حادثہ کا شکار ہوئے,
ریسکیو1122کی جانب سے امدادی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے
اسسٹنٹ کمشنر صادق آباد کو افسوسناک واقع کی انکوائری کی ہدایات کر دی گئی ہیں۔ڈپٹی کمشنر مہتاب وسیم اظہر

دیوار منہدم ہونے کے باعث متاثرہ زخمی بچوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔زخمی بچوں کو معیاری طبی امداد کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے ٹی ایچ کیو ہسپتال میں ڈاکٹرز و سٹاف پابند کر دیا گیا ہے۔افسوسناک واقع میں بچوں کی ہلاکت پر دلی افسوس ہے۔حکومت اور انتظامیہ کی تمام تر ہمدردیاں متاثرہ خاندان کے ساتھ ہیں۔ڈپٹی کمشنر مہتاب وسیم اظہر

اپنا تبصرہ بھیجیں