رحیم یارخان( )ضلع کونسل رحیم یارخان ان ایکشن، 24 غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹیز کے مالکان اور ڈویلپرز کے خلاف مقدمات درج،ریونیو ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹیز کے پلاٹوں کی منتقلی اور رجسٹری پر پابندی،
تفصیلات کے مطابق ضلع کونسل رحیم یارخان نے24 غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹیز کے مالکان اور ڈویلپرز کے خلاف پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 اور پنجاب پرائیویٹ ہاوسنگ سکیمز اینڈ لینڈ سب ڈویژن رولز 2010 کی خلاف ورزی کرنے پر ضلع بھر مختلف تھانوں میں ایف آئی آر درج کروانے کے ساتھ ہاوسنگ سوسائٹیز کے دفتروں کو سیل کر دیا،
جن غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹیز کے خلاف کارروائی کی گئی ان میں تحصیل رحیم یارخان کے کانجو ٹاو?ن، المدینہ گارڈن، ڈیفنس گارڈن، مصطفیٰ گارڈن، بشیر گارڈن ہاوسنگ سکیم، منظور آباد ہاوسنگ سوسائٹی،تحصیل خان پور میں غفار ماڈل سٹی، فیروز ویلج، گلبرگ ٹاؤن، الواحد کالونی، المکہ کالونی، حمزہ کالونی، علی گارڈن، بسمہ اللہ کالونی، بسمہ اللہ گارڈن، تحصیل صادق آباد میں گلشن مزمل، گلشن نور، الہدید ٹاون، بسمہ اللہ ٹاو?ن، ماڈل ویلج اور تحصیل لیاقت پور میں مجید گارڈن، المنیر گارڈن، ابراہیم گارڈن شامل ہیں،
اس حوالے سے ضلع کونسل کے ڈی او پلاننگ حسین لیاقت،انفورسمنٹ انسپکٹر زوہیب خان، ارشد سیال، میاں آصف، اور فاضل خان نے کہا کہ ہم نے پنجاب حکومت اور ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل کی ہدایت پر غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹیز کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے مالکان اور ڈویلپرز کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کروایا ہیں اور ان کے دفتروں کو بھی سیل کیا ہے ہماری عوام سے التماس ہے ضلع کونسل رحیم یارخان کی حددو میں کسی بھی ہاوسنگ سوسائٹی میں پلاٹ خریدنے سے پہلے متلعق ادارے سے رابطہ کریں اور تصدیق کریں کہ بنائی جانے والی سکیم منظور شدہ ہے یا غیر قانونی ہے اور عوام الناس کیلئے انفارمیشن ڈیسک قائم ہوچکا ہے انفارمیشن کیلئے ان نمبر پر رابطہ کیا جا سکتاہے 0689230251-03009652145-03009698398-03028447443-03009677181
Load/Hide Comments