رحیم یار خان ( )”گھر کا بھیدی لنکا ڈھائے“
خانپور بلدیہ ملازم اسحاق مسن سرکاری مشینری فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا‘ چوکیدار اسحاق مسن نے طفیل کالونی اور ماڈل ٹاؤن ڈسپوزلز کی لاکھوں روپے کی مشینری غائب کی‘ بوقت فروختگی مشینری چوکیدار پکڑا گیا‘ تھانہ سٹی خانپور میں دو الگ الگ مقدمات درج‘ مزید تفتیش جاری‘ پولیس ذرائع۔ تفصیل کے مطابق رحیم یارخان کی تحصیل خانپور میں محکمہ بلدیہ کے چوکیدار اسحاق مسن کو تھانہ سٹی خانپور پولیس نے سرکاری مشینری کی چوری کے الزام میں گرفتار کر لیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق بلدیہ کے چوکیدار اسحاق مسن کو مخبر کی اطلاع پر اس وقت پکڑا جب موصوف طفیل کالونی اور ماڈل ٹاؤن میں واقع دو عدد ڈسپوزلز کے کواٹر کا تالا توڑ کر ایک ٹریکٹر ٹرالی پر دو ڈسپوزلز کا سامان لوڈ کر کے فروخت کرنے کی غرض سے جارہا تھا‘ لاکھوں روپے مالیت کے سرکاری سامان کے علاؤہ قبل ازیں سرکاری کواٹر میں لگے درختوں کو بھی کاٹ کر موصوف فروخت کر چکے ہیں جن کی مالیت 50 ہزار روپے ہے‘ موصوف پر مقدمہ نمبر 9/22 اور 10/22 جرم 380 تازیرات پاکستان کے تحت درج کر کے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔