پولیس نے تین رکنی گینگ گرفتار کر کے 50 موبائل فون برآمد کر لیے,

پولیس نے تین رکنی نقب زن گینگ کو گرفتار کر کے 50 موبائل فون برآمد کر لیے,

ڈی پی او رحیم یار خان کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء کی قیادت میں پولیس عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لیے دن رات کوشاں ہے
پولیس نے حیات لاڑ فیروزہ میں فیضان موبائل شاپ پر ہونےوالی چوری کی واردات ٹریس کر کے چوری شدہ 50 موبائل فون برآمد کر لیے ہیں، یہ وقوعہ 3 جنوری کا ہے جبکہ موبائل شاپ مالک نے پولیس کو 5 جنوری رپورٹ کی جس پر مقدمہ نمبر 2/22 بجرم 457/380ت پ تھانہ پکالاڑاں میں فوری طور پر درج رجسٹر کیا گیا جب یہ واردات ڈی پی او رحیم یار خان کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی ضیاء کے نوٹس میں آئی تو ڈی پی او رحیم یار خان نے فوری ڈی ایس پی سرکل لیاقت پور غلام دستگیراور ایس ایچ او پکا لاڑاں محمد یسین کو فوری ملزمان کو ٹریس کرکےگرفتاری کاٹارگٹ دیا۔ دیہی علاقے میں چھوٹے دوکان دار کے ساتھ یہ بڑی واردات تھی جس میں دو اڑھائی لاکھ روپے لگاکر روزی روٹی کرنے والے شخص کے لیے کسی سانحہ سے کم نہیں تھی چوری کی یہ اندھی واردات پولیس کے لیے کسی چیلنج سے کم نہیں تھی جس میں ڈی ایس پی سرکل لیاقت پور کی نگرانی میں SHO تھانہ پکالاڑاں حاجی محمد یسین اور اے ایس آئی منیر احمد و دیگر اہلکاروں پر مشتمل ایک پولیس ٹیم تشکیل دی,

جس نے شب و روز ایک کر کے جدید ٹیکنالوجی اور تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین ملزمان شہزاد، فرحان اور اظہر کو گرفتار کر لیا جنہوں نے دوران تفتیش 50 موبائل فون فونز کی برآمدگی کروائی جن کی مالیت 100000 ہے ملزمان نے یہ واردات موبائل شاپ کی چھت کو نقب لگا کر کرنا تسلیم کیا جس پر ملزمان کا ریمانڈ جسمانی حاصل کیا گیا ہے تاکہ مزید تفتیش کر کے ان سے مزید متوقع انکشافات حاصل کر ایسی وارداتوں کا قلع قمع کیا جا سکے اور مزید برآمدگی کے لیے تحرک کیا گیا
ان نقب زن چوروں کی گرفتاری سے تھانہ پکالاڑاں لاڑاں سمیت لیاقت پور سرکل میں جرائم کا انسداد ہو گا اور عوام سکھ کی نیند سوئیں گے
یہ بڑی خوشی والی بات ہے کہ ایک غریب محنت کش تاجر کا کاروبار بحال ہوا اور یقیناً پکالاڑاں پولیس ٹیم کی اس کارکردگی سے عوام میں احساس تحفظ پیدا ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں